اشرف مروان – دو دشمن ممالک کا مشترکہ ہیرو

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

خفیہ اداروں کی دنیا کئی مشہور قصے کہانیوں سے بھری پڑی ہے۔ کبھی جیمز بانڈ کی فلمیں دیکھ کر جاسوسی کا شوق چڑھتا تھا تو کہیں امریکی، روسی اور اسرائیلی ایجنٹوں کی دلچسپ کہانیاں ذہن میں بلا انتہا تجسس پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ ہالی ووڈ سمیت مختلف ممالک کے فلم سازوں نے ہر ادوار میں خفیہ اداروں کے لئے کام کرنے والے ایجنٹوں کی زندگی پر مشتمل فلمیں بنائیں،جن میں چالاک اور شاطر ایجنٹوں کی سنسنی خیز داستانیں پیش کی جاتیں اور ہم جیسے شائقین سچ یا جھوٹ کی پرواہ کیئے بغیر ان سے لطف اندوز ہوتے۔

کورسیرا (Coursera) بمقابلہ پاکستانی آن لائن کلاس

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

آج کل ہر طرف آن لائن کلاسز مباحث کا موضوع ہے- میں چونکہ خود ایک سرکاری یونیورسٹی میں شعبہ کمپیوٹر میں استاد ہوں اور درس و تدریس کے عمل سے وابستہ ہوں، تو یہ بحث میرے لئے عام لوگوں سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ آن لائن کلاسز کے بارے میں مختلف طلباء کی مختلف آراء ہیں۔ کچھ طلباء کے بقول یہ دیہی علاقے کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے جو انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاسوں میں اپنی حاضری لگانے سے قاصر ہیں۔ اسی طرح مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی اس حوالے سے مختلف آراء ہیں۔