بلوچستان کے نظام تعلیم میں موجود خامیوں کوعیاں کرنے کا مہم

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

بلوچستان ایجوکیشن سسٹم مہم کا آغاز پاکستان کے انتہائی پسماندہ ضلع آواران میں شعبہ تعلیم کی بہتری کے لیے شہریوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ عبدالستار گوٹھ ایک ہزار نفوس پر مشتمل ضلع آواران کا ایک چھوٹا گاؤں ہے جس کی مقامی آبادی ذریعہ معاش کے لیے زراعت کے شعبے پر انحصار کرتی ہے، کراچی سے شمال مغرب کی جانب 3 سو کلومیٹرکے فاصلے پر واقع مذکورہ گاؤں کا واحد پرائمری سکول کئی سالوں سے بند تھا۔