پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن (پی آئی اے) کا ایک اور مسافر بردار طیارہ 22 مئی کو کراچی کے گنجان آباد علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس تازہ حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے۔ ہمیشہ کی طرح اس حادثے کی بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ہمیشہ کی طرح ان تحقیقات سے بھی کوئی غیر معمولی نتائج اخذ نہیں کیے جاسکیں گے اور آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے نئے وعدے اور دعوے کرکے پھر سب ہی خاموش بیٹھ جائیں گے۔ نئے کسی سانحے تک قوم بھی اس واقعہ کو بھلا دے گی۔پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں 83 ائر کرافٹ حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ ان میں پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کے طیاروں کو 21 حادثات پیش آئے ہیں تاہم پاکستان ائر فورس کے طیاروں کو مجموعی طور پر 24 حادثے پیش آئے ہیں۔
Posts By: محمد انور
کورونا کا رونا
کورونا وائرس پرسرار حالت میں اپنی پوری خامیوں، خرابیوں اور شرانگیزیوں کے ساتھ انسانوں کے دل و دماغوں پر چھایا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خوف کا ہونا فطری بات ہے۔ یہ وائرس پرسرار اس لیے ہے کہ اس کا علم خود مریض کو وائرس کی رپورٹ مثبت آنے پر ہوتا ہے۔ اس وائرس کا شکار ہونے کی علامات نہ بھی ہوں تو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد مریض کو یہ خطرناک اطلاع دے دی جاتی ہے کہ آپ کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ گویا آپ معاشرے کے اچھوت انسان بن گئے ہیں۔ کورونا کے اکثر ٹیسٹ کا رزلٹ پازیٹیو آنے کی اطلاعات عام ہیں۔ ایسا اس لیے ہے کہ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے تو بیش تر ڈاکٹرز خصوصاً کورنگی کراسنگ کے قریب واقع بڑے خیراتی اسپتال کے ماہر ڈاکٹرز ایسی منفی رپورٹس کو درست تسلیم کرتے ہی نہیں۔