یوں دیکھتا ہوں نقش قدم ہائے رفتگاں
جیسے بچھڑ گیا ہوں کسی کارواں سے میں
(مشفق خواجہ)
بلوچستان کاخطہ سراوان ایک لحاظ سے کاریزوں (سیاہ آب) کی بیش بہا دولت سے مالا مال ہونے کے باعث بڑا زرخیز ہے تو دوسری جانب دانشمندی ،ذہانت اور علمی صلاحیتوں سے متصف شخصیات کے طفیل بڑا مردم خیز بھی ہے ۔