
میری ماں میرے لئے صرف ماں نہیں بلکہ میرے سانسوں کا سہارا ہے، ماں وہ عظمت ہے جس کے ہونے سے روح کو تسکین ملتی ہے اور نہ ہونے سے ادھورا پن محسوس ہوتا ہے، ماں وہ خوشی ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی، ماں وہ چہرہ ہے جس کو دیکھنے سے بے جان جسم میں جان آتی ہے، ماں وہ ہستی ہے جس کے جانے سے گھر قبرستان بن جاتا ہے، ماں وہ سکون ہے جو پوری کائنات کی کسی چیز میں نہیں ملتی ہے، ماں تو بس ماں ہے، لفظ ماں کے لئے اگر میں پوری زندگی لکھتا رہوں پھر بھی شاید اس کی عظمت کو اپنے الفاظ میں بیان نہ کر پاوں۔