بابا بزنجو۔۔ جہد مسلسل

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

آج دنیا کی بدلتی ہوئی صورتحال اور خصو صاًبلوچستان کے اندر گذشتہ برسوں سے جو کچھ ہوتا چلا آرہا ہے اور موجود ہ حالات کے تنا ظر میں دور اندیش رہنما بابا نزنجو کے سائے سے محروم ہم تقسیم در تقسیم کے مراحل سے دو چار ہیں۔ آنے والے حالات اور ان کے اثرات ابھی سے جس طرح ہم پر پڑ رہے ہیں ان کو دیکھ کر بابا بزنجو کی شدید کمی محسوس کر تے ہیں۔ گزشتہ دہائیوں میں بابا بزنجو کی جمہوری و عملی سیاست، ان کے تبصرے اور سیاسی بصیرت ان کے بتائے ہوئے مشاہدے جس طرح سچ ثابت ہوئے ہیں ان کا انداز ہ آج عرب ممالک کے اندر، افغانستان میں جو کچھ ہورہا ہے اور سوویت یونین میں جو آخری مرتبہ آپ نے گوربا چوف اور دیگر عالمی رہنماؤوں سے ملاقاتیں کی اور سوویت یونین کے اندرونی حالات کا جو جائزہ لیا اور جو پیش بینی کی اور ان کے اثرات، دنیا پر کس طرح اثر انداز ہونگے وہ آج سب کے سامنے ہیں۔