کامیابی کا ضامن

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

انسان اگر آسمان پر چھلانگ لگانے کی کوشش کرے تو کم ازکم چھت تک ضرور پہنچ ہی جاتا ہے اور چھت یا دیوار پر کھڑا شخص زمین پر کھڑے لوگوں کی نسبت زیادہ دیکھ سکتا ہے۔ زمین پر کھڑے لوگوں کو دیوار کے اْس پار کچھ نظر نہیں آتا جبکہ دیوار یا چھت پہ کھڑا شخص بہت کچھ دیکھ سکتا ہے اور اب یہ اْوپر والا شخص مان لیں کہ باقی لوگوں سے بڑا ہے کیونکہ وہ اپنی محنت، جدوجہد اور اپنی عادات کے زیرِ اثر سے ہی یہاں تک پہنچا ہے۔ دراصل انسان کی محنت اور اْسکی اچھی عادات ہی اْسے بڑا شخص بناتی ہیں اور بڑا یا کامیاب وہ شخص ہوتا ہے جس کی سوچ بڑی ہو۔ جس کی سوچ میں اپنے لیے اور اوروں کے لیے خیر ہو اس کے علاوہ کامیاب یا بڑے وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے اندر یہ تین عادات پائی جاتی ہوں۔ حوصلہ یا ہمت، عہد و قول، اور جذبہ یا خود اعتمادی۔