*مکہ مکرمہ میں قیامت خیز گرمی، جاں بحق حجاج کرام کی تعداد 900 سے زائد بتائی جارہی ہے۔*
Posts By: میر بہرام لہڑی
ایک تشویش!
صوبے میں شفافیت اور اداروں میں احتساب کا مناسب اور مربوط خودمختیار ادارہ قائم ہونے جارہا ہے۔ اس ادارے میں 04 کمشنرز کی تعیناتی پہ ایک تشویش پائی جاتی ہے۔31 مئی 2024 کو بلوچستان سول سیکرٹریٹ میں بلوچستان کے پہلے ’’انفارمیشن کمیشن‘‘کے قیام کے لیے انفارمیشن کمشنرز کی تعیناتی کے لیے انٹرویوز ہوئے۔ بمطابق قانون ان انٹرویوز میں 01 چیف انفارمیشن کمشنر جو کہ ریٹائر (20) گریڈ کا سرکاری ملازم یا کوئی ہائی کورٹ کا جج ہوگا/ہوگی، کی تعیناتی کی جائے گی۔اس کے علاوہ 03 کمشنرز تعینات کئے جائیں گے جنکی اہلیت ہائی کورٹ کے جج ہونے کا ہو، ایسا شخص جو( بی پی ایس- 20) یا اس کے مساوی طور پر حکومت پاکستان کا ملازم ہو یا رہا ہو علاوہ بریں سول سوسائٹی کا ایک فرد جس کو بڑے پیمانے پر معلومات عامہ، علمی میدان یا رائٹ ٹو انفارمیشن میں پندرہ سال سے کم کا تجربہ نہ ہو ، کو انفارمیشن کمشنر تعینات کیا جائے گا۔