
تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ خواتین کسی بھی تحریک میں ہراول دستہ کا کردار اداکرسکتی ہیں، بلوچ قومی جدوجہد میں بلوچ خواتین کو اپنا کرداربھرپور اندازمیں نبھانی ہوگی تاکہ غیرسیاسی عناصر کا راستہ روکا جاسکے، یہ اعزاز نیشنل پارٹی کو حاصل ہے کہ وہ خواتین کو تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان میں بھی متحرک کررہی ہے، خواتین کی آج کا یہ اجتماع ایک نئی تاریخ کی بنیاد ثابت ہوگی ان خیالات کااظہار انہوں نے تربت میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجارکے زیراہتمام عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے منعقدہ خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔