
تربت: پاک ایران رابطہ کمیٹی کے چیئرمین، سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹ اور آل مکران ٹرک اینڈ ٹرالر یونین فیڈریشن کے چیئرمین میر ہوتمان بلوچ نے کہا ہے کہ آرمی چیف آف پاکستان قمر باجوہ نے اپنے دورہ تربت کے موقع پر پاک ایران بارڈر کھولنے کے احکامات عوام کے امنگوں کی مکمل ترجمانی ہے،پاک ایران بارڈر پر بلا روک ٹوک کاروباری کی اجازت دینا ملک کی معاشی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،پاک ایران بارڈر پر تیل اور خوردنی اشیاء کے کاروبار کو آزادانہ طریقہ کار کو فروغ دینے سے لوگ معاشی طور پر مستحکم ہوں گے۔