قلات; قلات میں بلو چستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے چیئرمین میر منیر احمد پندرانی کی قیادت میں صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ شدہ الائونس کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور شدید نعرے بازی کی گئی ملازمین کا کہناتھاکہ ماہ جون میں صوبا ئی اور وفاقی حکومت کی جانب سے اضا فہ شدہ تنخواہ کو تاحال ادا نہیں کیا گیا۔