حمل کلمتی نے حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقہ سربندن کا دورہ کیا

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر:  رکن صوبائی اسمبلی میرحمل کلمتی نے حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقہ سربندن کا دورہ کیا ، میرحمل کلمتی نے سْربندن کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والے نقصانات اور گھروں اور گلیوں میں جمع ہوئے پانی کو نکالنے کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

پسنی ثناء بلوچ وحمل کلمتی کی یقین دہانی پر ملازمین نے ہڑتال ختم کر دیا

Posted by & filed under بلوچستان.

پسنی:  رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی، ثناء بلوچ ، کمشنر مکران شبیر مینگل اور اور ڈپٹی کمشنر گوادر جمیل احمد نے بلدیہ کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ہڑتال ختم کرا دی، ایک ہفتے کے اندر ڈیلی ویجز ملازمین کے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنایا جائے گا اور انکی مستقلی کیلئے اسمبلی فلور پر آواز اٹھایا جائے گا،بلوچستان بھر کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلئے اسمبلی فلور پر قرار داد جمع کرائینگے۔

تربت میں سڑکوں پر ایف سی کی جانب سے لگائے گئے باڑ ہٹا دینگے ، ضلع انتظامیہ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: آل پارٹیز کیچ کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ سے ملاقات کرکے ایف سی کی طرف سے شہر میں سڑکوں پر لگائے باڑ ہٹانے کے بارے میں بات چیت جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کیچ کے ہمراہ آل پارٹیز کیچ کے رہنماؤں نے بازار جاکر ان مقامات کا معائنہ کیا۔

ریکوڈک کے ذخائر کو عالمی قوتوں کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے ، ثناء بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

پسنی: ریکورڈک کے 500 بلین ڈالر سونے کے ذخائر بین الاقوامی قوتوں کے پاس گروی رکھنے میں وفاق و صوبائی حکومت برابر کے شریک ہیں، بلوچستان ریکورڈک میں پارٹنر نہیں بلکہ اصل مالک ہے، حق حاکمیت 50 فیصد سے کم ہونا گھر کے اصل مالک کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے، 2011 سے لیکر اب تک جتنے وزراء اعلیٰ فائز رہے۔

پسنی ، بارشوں سے متاثرہ راستے بحال کر دیئے گئے ہیں، انتظامیہ

Posted by & filed under بلوچستان.

پسنی: اسسٹنٹ کمشنر پسنی نے پسنی سٹی سمیت ملحقہ علاقوں کا معائنہ کیا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا ، اس سلسلے میں انہوں نے شہر میں نکاسی آب کے حوالے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لیئے میونسپل کمیٹی کے عہدیداروں کو سہولیات فراہم کی۔

جلددس لاکھ لو گوں کو کو ئٹہ سے اسلام آباد لے کرجائیں گے ، مولانا ہدایت بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی: ”حق دو گوادر کو ”تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن نے بلوچستان کو حق دو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد دس لاکھ لوگوں کو کوئٹہ سے اسلام آباد لے کر جائیں گے۔ریاستی اداروں کو سوچنا چاہیے کہ جو لوگ انتخابات میں حصہ لیتے تھے وہ اب پہاڑوں پر کیوں چلے گئے۔ ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ ہم سی پیک کے خلاف ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سی پیک کا وجود بلوچستان میں ہے ہی نہیں۔

ایف سی کی جانب سے عوامی راستوں پر رکا وٹیں کھڑی کرنا باعث تشویش ہے ،آپارٹیز تربت

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: آل پارٹیز کیچ کا اجلاس زیر صدارت کنوینر خان محمد جان پی این پی عوامی کے ضلعی آفس میں منعقد ہوا جس میں نیشنل پارٹی، بی این پی، بی این پی عوامی، پی این پی عوامی، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، انجمن تاجران، پریس کلب سمیت الائنس میں شامل جماعتوں اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

گلاب سمندری طوفان کے متاثرین کی اشک شوئی کی جائے،متاثرین

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر : گلاب سمندری طوفان کے متاثرین کی اشک شوئی کی جائے۔طوفان سے ہماری کشتیاں سمندر برد ہوگئیں۔متعلقہ اداروں کی جانب سے سروے کے باوجود تاحال مالی امداد نہ ہونے سے متاثرین ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔

تربت ،سراج صالح کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ریلی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  گلی بلیدہ میں نوجوان سراج صالح بلوچ کے قتل اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے بلیدہ زامران میں عوام سراپا احتجاج۔ تربت سول سوسائٹی اور بلیدہ کے عوام کی جانب سے ہفتے کو ایک ریلی نکالی گئی جس میں شامل شرکاء نے 25 دسمبر کی رات گلی میں قتل کیے گئے نوجوان سراج صالح کو انصاف دلاکر ان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

کوہک دشت میں جنگلات کی کٹائی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیاہے،ڈی سی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے نوٹس لیتے ہوئے ضلع کیچ کے علاقے کوہک دشت میں جنگلات کی کٹائی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیاہے اور انکے قبضے میں مختلف سامان کو بھی ضبط کرلیا۔