طلباء یونین پر پابندی ایک المیہ ہے، بی ایس او پجار

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  بی ایس او پجار کے مرکزی سنیئر جوائنٹ سیکرٹری ابرار برکت نے تربت پریس کلب کے پروگرام گند ئو ْ نند میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ یو ین پر پابندی ایک المیہ ہے، ضیائی آمریت سے لے کر آج تک یونین بحال نہیں کیے جاسکے، بی ایس او نے ہر دور میں اپنی جدوجہد جاری رکھی، ما بعد جدیدیت شعور بنیاد پر سیاست کی ضرورت ہے، بی ایس او نے اس دور میں علم اور کتاب کلچر کو پروان چڑیاھایا تاکہ نوجوان اپنی لٹریچر سے جڑے رہیں اور، سیاسی کارکن شعور یافتہ ہوں۔

بی اے پی اپنے زوال کی طرف بڑھ رہی ہے ، عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو چھینا گیا ، اصغر رند

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  بی این پی عوامی میں گرینڈ شمولیتی پروگرام۔ تحصیل تمپ کے علاقہ زینب منیددی کلاہو میں باپ کا مکمل صفایا۔ بی این پی عوامی کے مرکزی سنیئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے باپ کے سنیئر رہنما و علاقائی معتبر میر اکبر بلوچ کی سربراہی میں سیکڑوں کارکنان نے اپنی پارٹی باپ سے استعفیٰ دے کر بی این پی عوامی کی پالیسی پر اتفاق کرکے شمولیت کا اعلان کیا۔

گوادر،2021 کا سورج اپنی رعنائیوں اور یادوں کو سمیٹے غروب ہوگیا

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر :  گوادر،2021 کا سورج اپنی تمام رعنائیوں اور یادوں کو سمیٹے غروب ہوگیا۔ گوادر میں 2021 کے دوران اہم شخصیات جدا ہوگئیں، بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی دھرنا، ریلی اور مظاہرے بھی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق گوادر میں 2021 کا سورج اپنی تمام تر رعنائیوں،یادوں کے ساتھ گوادر کی مغربی ساحل پدی زر میں غروب ہوگیا۔2021 کے دوران گوادر کئی تاریخی واقعات بھی رونما ہوئے، کئی معتبر شخصیات جدا ہوگئیں۔

سراج صالح کے قتل میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،اے سی بلیدہ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ طارق حسین نے بلیدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سراج صالح کے قتل میں نامزد دو ملزمان کو ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی ڈپٹی کمشنر کیچ نے خصوصی احکامات دیے ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر لیویز فورس ملزم کمبر ولد حاجی حسن کی گرفتاری کے لیے فورس کو متحرک کردیا گیا بہت جلد انہیں بھی حراست میں لیا جائے گا۔

سراج صالح کے قاتلوںکو گرفتار کیا جائے ، سول سوسائٹی تربت

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  تربت سول سوسائٹی کی طرف سے گلی بلیدہ میں قتل کیے گئے نوجوان سراج صالح کی فیملی کو انصاف دلانے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے جمعہ کے روز تربت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے سراج صالح کے قتل کی مذمت کی اور فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

تمپ کے مسائل صوبائی کابینہ کے اجلاس میں زیر غور لائے جائیں گے ، رشید بلوچ، اکبر آسکانی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئر لالا عبدالرشید بلوچ وزیر فشریز اینڈ لائیو اسٹاک میر حاجی اکبر آسکانی سے تمپ مند کے سیاسی سماجی کارکن منیر احمد بلوچ مہران صالح بلوچ فیصل موسی بلوچ نے ملاقات کی۔

جمعیت میں شمولیت کیلئے مشاورتی جرگہ ، مستونگ کے عوام نے ہمیشہ ساتھ دیا، نواب رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مستونگ کے عوام نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نمائندگی کا اختیار دیا پہلے بھی حلقے اور بلوچستان کے لوگوں کی خدمت کی آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

ریاست کی تقسیم در تقسیم اور منفی پالیسیوں سے سماج میں انار کی پھیل رہی ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدلمالک بلوچ نے کہا کہ ریاست کی تقسیم در تقسیم اور عوام کو آپس میں دست گریباں کی منفی پالیسی نے مجموعی سماج کو انتشار خلفشار اور انارکی کی طرف دھکیل رکھا ہے آج عوام انتہا پسندی و معتصبانہ رویوں کا سنگین شکار ہے نیشنل پارٹی انسانیت کا علمبردار ہے ملک کے ہر شہری کو سیاسی سماجی معاشی اور معاشرتی حقوق حاصل ہے اور اس پر عمل درآمد کرنا ریاست کی زمہ داری ہے۔لیکن بدقسمتی سے یہاں بلوچ قوم سمیت دیگر چھوٹے قومیتوں اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق پر جبر کی پالیسی روا رکھا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے کرسمس کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔