
تربت: تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزاردوست نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شہید سراج ولد صالح محمد کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو تربت سول سوسائٹی شہید فدا چوک پر دھرنا دے کر بیٹھ جائیں گے، انہوں نے کہاکہ سراج بلوچ کی بہیمانہ قتل کے خلاف جمعہ کو صبح 11 بجے تربت پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا جبکہ ہفتے کے روز گلی بلیدہ سے بٹ بلیدہ تک ریلی نکال کر پولیس تھانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔