تربت میں فورسز کیساتھ جھڑپ میں 3 افراد ہلاک ،سریاب میں آپریشن 10، افراد گرفتار

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت : تیجابان میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی ،تین افراد ہلاک،سرچنگ کے دوران سولانی میں سڑک کے کنارے نصب تین آئی ای ڈی برآمد سکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ایف سی اور اساس اداروں نے تیجابان اور گورکوپ کے درمیان ایک مقام پر مشترکہ کاروائی کی ،کاروائی کے دوران ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں تین مسلح افراد ہلاک ہوئے ایف سی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد شدت پسند تھے جو گزشتہ روز بالگتر اور ہوشاپ میں ایف ڈبلیو او کے قافلے اور کیمپ

گوادر کے ماہر تعلیم شہید زاہد آسکانی کی پہلی برسی پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ،

Posted by & filed under بین الاقوامی.

گوادر: شہید زاہد آسکانی کی شہادت گوادر میں تعلیم دشمنی ہے، شہید زاہد آسکانی ایک باشعور اور وژنری انسان تھے وہ ایک چراغ کے مانند تھے، ان کی روشنی سے گوادر کے طالب علم بمرہ مند ہو رہے تھے، پاکستان کے پُر امن ترین شہر میں دن دیہاڑے ایک عظیم شخصیت کو شہید کرنا تعجب کی بات ہے، اس کی ذمہ داری انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے ادارے ہیں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میردوستین خان جمالدینی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی ، سرپرست اعلیٰ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن حاجی خدابخش ہاشم ، صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ناصر رحیم سہرابی، معروف عالم دین اور شہید کے ماموں مولانا عبدالسلام عارف ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر عبدالوہاب مجید ، نوجوان ناول نگار اسلم گنرانی ، دی اوسز اسکول کے پرنسپل وشہد کے بھائی حنیف آسکانی ، علی واہگ جلیل فیض ، فراح بلوچ ، سمیرا نذر، مرید آسکانی ، محمد جان دشتی ، امام بخش اور خلیل بلوچ نے شہید زاہد آسکانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آر سی ڈی کونسل گوادرمیں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گوادر پورٹ کے معاہدے کو عوام کے سامنے لایا جائے ،بلاول زرداری

Posted by & filed under بین الاقوامی.

گوادر: پورٹ سٹی کے پیا سے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے، گوادر پورٹ کے معاہدے کو عوامی نمائندے اورعوام کے سامنے لایا جائے، چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات گوادر کے غریب عوام کو ملنے چاہئے، غریب ماہی گیروں کا معاشی قتل عام منظور نہیں، بی این پی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کر کے گوادر کے عوام کے تحفظات رکھوں گا، بہت جلد بلوچستان میں تنظیم کاری شروع کرینگے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع گوادر کے جنرل سیکرٹری یوسف فریادی سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ گوادر کے غریب عوام پورٹ سٹی میں رہتے ہوئے بھی پیاسے ہیں جو ہمارے لیے اور حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کے جو معاہدے خفیہ طریقے سے ہوتے ہیں

صوبائی حکومت کا محکمہ تعلیم میں ایمر جنسی نفاذ کا پول کھل گیا ،خضدار ٹیچنگ ہسپتال بند ہونے کے قریب

Posted by & filed under بین الاقوامی.

خضدار : بلوچستان کا دوسرابڑا ہسپتال ٹیچنگ ہسپتال خضدار پانی نا پید ہونے کی وجہ سے بند ہونے کے قریب پہنچ گیا ،یہ امر خضدار سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء قومی اسمبلی و سینٹ کے ممبران کی ضمیر کو جنجھوڑ نے کے لئے کافی ہے کہ جن لوگوں نے اپنے ووٹروں سے شہد و دودھ کی نہریں بہانے کی کے بلندو بانگ دعوے کرکے ان سے ووٹ لیا تھا اب وہ ان ووٹروں کی صحت کے اعلی ٰ مرکز کو پانی کی فراہمی نہیں کر سکتے ہیں اس وقت خضدار سے تین ایم پی ایز منتخب ہیں جبکہ وزیر اعلی ٰ بلوچستان کا خضدار سے تعلق ہے خضدار سے قومی اسمبلی کا ایک رکن جبکہ پاکستان کے ایوان بالا کے چار اراکین کا بھی خضدار سے رتعلق ہیں جن میں سے ایک ممبر سینٹ سابقہ حکمران جماعت بلوچستان کے صدر بھی ہیں اس علاوہ ڈھا ئی سال کی مدت میں ہر ایم پی اے کو مجموعی طور پردو ارب سے زائد ترقیاتی فنڈز جاری کردیا گیا تھا لیکن اتنی بڑی رقم میں بھی سول ہسپتال کی پانی کی ضرورت کو پورا نہیں کیا جاسکا تفصیلات کے خضدار کے دوسرے بڑے شہر خضدار کے ڈسٹرکٹ و ٹیچنگ ہسپتال کو جو ایک اعتبار سے بلوچستان کے دوسرے بڑے ہسپتال بھی ہے لیکن اس ہسپتال میں گذشتہ ایک سال سے پانی کی شدید قلت کا ہے

گوادر پانی بحران ،بلوچستان ہائی کورٹ تربت بنچ میں آئینی پٹیشن کی سماعت

Posted by & filed under بین الاقوامی.

تربت : بلوچستان ہائی کورٹ تربت بنچ میں گوادرمیں پانی کے بحران کے حوالے سے آئینی پٹیشن کی سماعت ‘ جسٹس شکیل احمد بلوچ اور جسٹس ہاشم خان کاکڑ پرمشتمل ڈبل بنچ نے گوادر میں پانی بحران کے حل کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کی ‘ متعلقہ حکام کو 19جنوری کوپرنسپل سیٹ کوئٹہ میں جواب داخل کرنے کی ہدایت ‘ بلوچستان ہائی کورٹ تربت بنچ میں مفاد عامہ کے مختلف آئینی درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں صابرہ اسلام ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی ایک آئینی پٹیشن میں گوادرمیں پانی بحران کے حوالے سے سماعت کے دوران کھل کربحث ہوئی ‘ پٹیشنرکی جانب سے وائس چےئرمین بلوچستان بارکونسل قاہرشاہ ایڈووکیٹ‘ سابق وائس چےئرمین بلوچستان بارکونسل عبدالحمید بلوچ ایڈووکیٹ‘ کیچ بارکے صدر جاڑین دشتی ‘ پنجگور بارکے صدر علاؤ الدین ایڈووکیٹ‘ گوادر بار کے صدر سعیدفیض ایڈووکیٹ ‘عبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے