خضدار یونیورسٹی ،40ملازمین کو بغیر کسی وجہ سے ملازمت سے فارغ کر دیاگیا

Posted by & filed under کوئٹہ.

خضدار : بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار انتظامیہ نے بارہ سال سے یونیورسٹی میں تعینات درجہ چہارم کے چالیس کے قریب ملازمین کو بلا کسی وجہ کے ملازمت سے بر خاست کر دیا ،ملازمین فریاد لیکر پریس کلب پہنچ گئے ،بارہ سال سے یونیورسٹی میں ملازمت کر رہے ہیں اوور ایج ہو گئے ہیںیونیورسٹی انتظامیہ ہمیں انتقام کا نشانہ بنا کر اپنی من پسند لوگوں کو ملازمت پر تعینات کرنا چاہتی ہے نواب ثناء اللہ خان زہری کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ان کے ضلع سے چالیس ملازمین کو ان کی ملازمت سے برخاست کرنا ان کے خلاف سازش کی پہلی کڑی ہے ،ہمیں ملازمت پر بحال نہیں کیا گیا تو پہلے مرحلے میں احتجاجی ریلی ،دوسرے مرحلے میں روڈ بلاک اور تیسرے مرحلے میں خضدار سے کوئٹہ لانگ مارچ کر کے سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نا انصافی کا نوٹس لیں اپیل تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار سے مبینہ طور پر نکالے گئے چالیس ملازمین ظہور احمد ،اللہ بخش ،عبداللہ ،احمد علی ،محمد رحیم اور غلام رسول کی قیادت پر خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں بلا کسی وجہ ملازمت سے برخاست کر دیا ہے برخاست کئے گئے ملازمین میں ڈرائیور ،خاک روپ،کک،سیکورٹی ،نائب قاصد،سوئیپر وغیر ہ شامل ہیں برخاست کئے گئے

پی بی 50 ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کا بھر پور استعمال کیا گیا ،ری پولنگ کسی صورت قبول نہیں ،بی این پی عوامی

Posted by & filed under اہم خبریں.

تربت: پی بی 50کے آزاد امیدوار لالہ رشید اور بی این پی عوامی کے امیدوار میر محمد علی رند نے 31دسمبر کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری مشینری کی طاقت پر الیکشن کے دن ان پولنگ اسٹیشنز کے نام سے ووٹ کاسٹ کیئے گئے جو سرے سے کھلے ہی نہیں تھے الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ حقیقی عوامی نمائندے کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے دوسرے آفشن میں کسی بھی صورت ری پولنگ ہمیں قبول نہیں ہے حلقے میں ری الیکشن کرایا جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے رند ہاؤس تربت میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما ڈاکٹر غفور احمد اور سابق ضلعی ناظم عبدالرؤف رند نے بھی خطاب کیا۔ آزاد امیدوار لالہ رشید اور بی این پی عوامی کے نمائندے میر محمد علی رند نے کہاکہ 31دسمبر کو ضمنی الیکشن کے دن دشت کے 8 پو لنگ اسٹیشنز کے علاوہ ذیادہ تر پولنگ بند رہے ان میں چند ایسے تھے جہاں پولنگ اسٹاف نہیں پہنچا مگر ضلعی انتظامیہ بشمول ڈی سی کیچ نے اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری امیدوار کی کامیابی کے لیئے ہر ممکن حربہ استعمال کیاٹھپہ مافیا کو اس دن کھلی چھوٹ دی گئی تھی

پی بی 50 کیچ ضمنی انتخابات میں کامیابی کا فیصلہ نہ ہوسکا ،معاملہ الیکشن کمیشن اسلام آبادکے سپرد

Posted by & filed under بین الاقوامی.

تربت : پی بی 50کیچ کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کا فیصلہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے سپرد۔ نیشنل پارٹی کے امیدوار کہدہ اکرم دشتی اور مسلم لیگ کے امیدوار حاجی اکبر آسکانی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ زرائع کے مطابق حلقہ پی بی 50کیچ iiiکے ضمنی الیکشن میں امیدوار کی کامیابی کا بعض وجوہات کے سبب ابھی تک سرکاری اعلان نہیں کیا گیا اور الیکشن کمیشن کیچ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیئے فیصلہ اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے اس سلسلے میں مسلم لیگ کے امیدوار حاجی اکبر آسکانی اور نیشنل پارٹی کے امیدوار کہدہ اکرم دشتی اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں علاوہ ازین پی بی ۔50 کیچ تھری کے امیدوار لالہ رشید نے پی بی۔50 کیچ تھری میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کی جانب مختلف پولنگ اسٹیشنوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی

پی بی 50میں عوامی مینڈیٹ کو بزور طاقت چھیننے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، نیشنل پارٹی گوادر

Posted by & filed under کوئٹہ.

گوادر:حلقہ پی بی 50کیچ lll کے ضمنی انتخابات میں نتائج اس دفعہ پھر آسمان سے نازل کئے جارہے ہیں جعلی ووٹوں اور نوٹوں کے ذریعے تبدیل کئے گئے ،جو بیلٹ پیپر گھروں سے ٹھپہ لگا کر لائے گئے وہ قابل قبول نہیں، نیشنل پارٹی کے عوامی مینڈیٹ کو نادیدہ قوتوں نے بندوق اور پیسوں کے زور سے چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے ،نیشنل پارٹی کے احتجاجی خواتین پر فائرنگ کر کے امن چاہنے والوں نے بدامنی پیدا کی۔حلقہ پی بی50کیچ lll میں نیشنل پارٹی کی عوامی مینڈیٹ کو بچانے کیلئے جو بھی قربانی دینی پڑی اس سے دریغ نہیں کرینگے،نیشنل پارٹی کو دیوار سے لگانے کی نتائج بھیانک ہونگے

بی این پی عوامی کو سازش اور منصوبہ کے تحت ہرایا گیا ،محمد علی رند

Posted by & filed under بین الاقوامی.

تربت : بی این پی عوامی کے مرکزی جونےئرنائب صدر ‘ صوبائی اسمبلی حلقہPB-50کیچ IIIکے ضمنی الیکشن کے امیدوار میرمحمد علی رند نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں بھی عام انتخابات کی طرح بی این پی عوامی کومنظم سازش اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہرایا گیا ‘ 69میں سے46پولنگ اسٹیشنوں میں کوئی پولنگ نہیں ہوئی ہے جبکہ چند ایک پولنگ اسٹیشن کے سوا دیگر پولنگ اسٹیشنوں پر ٹھپہ ماری کی گئی ہے ‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ الیکشن سے قبل تمام امیدواروں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ الیکشن کیلئے ایک پرامن اور سازگار ماحول کے قیام کویقینی بنایاجائے گا ‘ ووٹروں کو ان کی حق رائے دہی کا پورا موقع دیاجائے گا ‘ پولنگ اسٹاف اور سیکورٹی نفری کو ہرپولنگ اسٹیشن تک پہنچایاجائے گا مگر سرکار اپنے ان تمام دعوؤں میں مکمل طورپر ناکام رہی۔

منتخب عوامی نمائندہ ہوں ،الیکشن کمیشن آج میری کامیابی کا اعلان کرے ،اکرم دشتی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

تربت: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور حلقہ پی بی50کے امیدوار کہدہ اکرم دشتی نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کی رائے سے منتخب نمائندے ہیں الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ آج ہی ان کی کامیابی کے حتمی نتیجے کا اعلان کرے ۔ انہو ں نے کہاکہ 2013کے جنرل الیکشن میں بھی وہ کامیاب ہوئے تھے مگر ان کی کامیابی پر شب خون مارا گیا اب وہ نہ کسی عدالت سے رجوع کرینگے اور نہ غیر جمہوری راستہ اپنائینگے ۔انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں نتائج کا انتظار کرنے کے لیئے وہ اپنے پارٹی رہنماؤں اور دیگر امیدواروں کے ساتھ را ئے 12 بجے تک الیکشن کمیشن کے آفس میں بیٹھے رہے نتائج آئے ان کے مطابق عوام کی رائے واضح برتری کے ساتھ میرے

گوادر کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کرینگے ،نواب زہری

Posted by & filed under بین الاقوامی.

گوادر: گوادر کے شہریوں کو درس پانی کے مسئلے کی حل کیلئے صوبائی حکومت بھر پور کام کریگی، یہ اس خلوص کا نتیجہ ہے کہ سال نو کے موقع پر وزیراعلیٰ تلار اور پانی کے دیگر ذخائر دیکھ کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں، ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے گوادر میں عوامی نمائندوں اور شہری عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری پانی کے بحران کو حل کرنے کیلئے کوششیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے پہاڑوں سے بھی راستے بنانے پڑتے تو بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کو روکنا ممکن نہیں کیونکہ سول اور عسکری قیادت ایک ساتھ اور ایک صفحے پر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گوادر کی بین الاقوامی اہمیت ہے، ہم آکر لوگوں کو پانی فراہم نہ کر سکیں تو ہمارا میسج خرا ہو جائیگا،

تربت، نامعلوم افراد نے محمد علی رند کے گھر کو نذر آتش کر دیا

Posted by & filed under کوئٹہ.

تربت: مند بلومیں مسلح افراد نے بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما میر محمد علی رند کا گھر نزرآتش کردیا۔اطلاع کے مطابق گزشتہ شب مند میں نامعلوم مسلح افرا د نے حلقہ پی بی 50کیچ iiiسے ضمنی الیکشن کے امیدوار اور بی این پی عوامی کے مرکزی جونیئر نائب صدر میرمحمد علی رند کے گھر کو آگ لگادی جس سے گھر کو نقصان پہنچا۔

گوادر ،کشتی ساز کارخانہ کا مستقبل مخدوش ،سینکڑوں خاندانوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

گوادر: گوادر میں کشتی ساز کارخانہ کشتی سازوں وماہی گیروں کے مستقبل اور ان کے خدشات کے حوالے سے چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی کی سربراہی میں آل پارٹیز ، ماہی گیر نمائندوں اور کونسلران نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل میونسپل کمیٹی عابد رحیم سہرابی نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے دو ٹوک انداز میں کہا کہ مغربی ساحل پر قدیم کشتی ساز فیکٹری میرین ڈرائیو کی زد میں آکر گوادر کے سینکڑوں خاندان کا بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے، جسے ہر گز قبول نہیں کرینگے، گوادر میں منصوبوں کے شروع کرنے سے پہلے جی ڈی اے گوادر عوام اور عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لے ،گوادر کی ترقی میں غریب ماہی گیروں کو شامل کیا جائے، ہمیں وہ ترقی ہرگز قابل قبول نہیں جو عوامی مفادات کیخلاف ہو، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے ڈاکٹر سجاد حسین نے چیئرمین میونسپل کمیٹی آل پارٹیز اور بوٹ میکروں کے نمائندوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے کے سپوت ہیں وہ یہاں کے لوگوں کے دکھ درد سے اچھی طرح واقف ہیں، انہوں نے کہا کہ کشتی سازی کارخانے کو فوری طور پر ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ کشتی سازوں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے مشورے سے دوسری جگہ پر منتقل کیا جائے گا ،

بینظیر کا قتل جمہوریت پر حملہ تھا حکمران میثاق جمہوریت کو آگے لے جائیں گوادر میں تقریب

Posted by & filed under بین الاقوامی.

گوادر:27دسمبر کے دن آمروں نے جمہوریت کو قتل کر دیا جو کہ پاکستان کی سیاہ ترین دن ہے، شہید بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی ایشیاء کے اندر جمہوریت کی نشانی ہے، پاکستان میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ صرف جہوریت سے کیا جاسکتا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میثاق جمہوریت کو آگے لے کر جائیں، ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید قائد دختر مشرق شہید بینظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے مناسبت سے آر سی ڈی کونسل گوادر میں منعقدہ تعزیتی پروگرام سے پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری یوسف فریادی، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عزیز بلوچ، پیپلز پارٹی کے افضل بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرحسین واڈیلہ ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد جان بلوچ، نیشنل پارٹی گوادر کے رہنماء ماجد سہرابی اور پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ مکران نے کیا۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے جمہوریت کو بچا یا