خضدار: ڈی ڈی او پاور نہ ملنے کے خلاف ضلع بھر کے چیئرمینوں کاشدید احتجاج ، معاملہ دھرنا واجتماعی استعفوں تک لیجانے کا اعلان، جان بوجھ کر بلدیاتی نمائندوں کو ناکام بنا کر بیوروکریسی کے ہاتھوں یرغمال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔فنڈز کی رقم ڈی اوز کے پاس جانے سے بلدیاتی نمائندے مکمل طور پر اپاہج بن کر رہ گئے ہیں ۔ جس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان ۔