پسنی: پسنی گرلز ہائی اسکول کی زیر اہتمام سائنس فیسٹیول، اینڈ ماڈلز ایگزبیشن تقریب کا انعقاد ، تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پسنی جناب محمد جان بلوچ تھے، جس میں مختلف اسکولوں کے ہیڈ سمیت طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پسنی میں طالبات کی تخلیقی و تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے سائنسی ماڈلز بنوائے گئے۔
گوادر: گوادر میں تعلیمی انقلاب کے بانی شہید سر زاہد آسکانی کی یاد میں دی اویسس اسکول گوادر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے طلبا طالبات اور اساتذہ کرام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اسکول کے طلباء طالبات نے شہید کی ایثال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبا طالبات و دیگر مقررین نے شہید زاہد آسکانی کی زندگی اور اْن کی تعلیمی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گوادر میں تعلیمی انقلاب لانے میں شہید سر زاہد آسکانی کا ایک اہم اور کلیدی کردار رہا ہے۔
تربت: سیاسی سماجی رہنما رئیس ماجد شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بد نام زمانہ مری معاہدے کے تحت گوادر سمیت بلوچستان کا سودا کیا گیا ہے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے اب مزید ڈرامہ اور ناٹک کا سیاست نہیں چلے گی اپنے سیاہ کرتوتوں ناکام پالیسیوں کی بدولت علاقائی و ملکی سطح پر ان کی جگ ہنسائی ہوئی سیاسی ورکر بیگانگی کا شکار ہو کر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
گوادر: آل پارٹیز گوادر کے رہنماوں نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم گوادر عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ میدان عمل میں رہے ہیں عوامی مسائل کے لیے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں۔ یہاں کے لوگ اب بھی بنیادی مسائل کے حل کے لیے احتجاج اور مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مگر بہری،اندھی گونگی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں۔ہم حق دو تحریک کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔گوادر کے ایشوز پر 12 دسمبر کو سیمینار کیا جائے گا۔
تربت: آئی جی ایف سی میجر جنرل کمال انور چوہدری نے کہا ہے کہ علاقے کی تعمیر و ترقی، امن و امان کی بحالی اور لوگوں کے جان و مال کی تحفظ کے لیے میڈیا، عوام، سیکیورٹی فورسز مل کر کام کریں گے تو ان کا بھرپور فائدہ نظر آئے گا، میڈیا کا کردار عوام کی رجحان سازی کے لیے زمہ دارانہ ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت پریس کلب کے صحافیوں سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
گوادر : گوادر، مہنگائی کا پارہ چڑھ گیا،اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،غریبوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔ پرائس کنٹرول کمیٹی ندارد تفصیلات کے مطابق سی پیک کے جھومر مستقبل کے معاشی حب گوادر میں مہنگائی نے ڈھیرے ڈال دیئے، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔
تربت: صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ماہ جبین شیران نے کہا ہے کہ خواتین کی فلاح و بہبود اور سماجی سطح پر ان کو بلند معیار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، عوام کی سہولیات کے لیے جتنے ترقیاتی کام کیے بہت جلد میڈیا کے ساتھ جاکر ان کا معائنہ کریں گے۔
تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اورمعروف مصنف و کالم نگارراحت ملک نے کہاہے کہ پاکستان 4قومیتوں کاگھرہے، کوئی بڑا چھوٹا بھائی نہیں،چاروں جڑواں بھائی ہیں،اکیسویں صدی کے اس جدید دورمیں ہم ڈیموکریسی کے بجائے بندوق کریسی کے سائے تلے جی رہے ہیں،روشنی کاچراغ بجھتاجارہاہے، غریب ومتوسط طبقہ کیلئے حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں، ذاتی وگروہی وخاندانی مفادات سے بالاترہوکر جمہوری میرٹ کواپنانے کی ضرورت ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روزتربت پریس کلب کے پروگرام گند ء ْ نند سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف بلوچ ماہرلسانیات و جدیدفکری رجحان کے شاعر چچا اللہ بخش بزدار،صدیق کھیتران، ڈاکٹرغلام محمد کھیتران، رستم بلوچ ایڈووکیٹ نے بھی اظہارخیال کیا۔
کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ حق دو دھرنا کے جائز مطالبات منوانے سے گوادر مکران کے لاکھوں آبادی کی مسائل میں کمی آسکتی ہے۔ٹرالرمافیاکاراستہ روک کر ،لاپتہ افرادبازیاب ،بلوچستان کے عوام کو ساحل وبارڈر پر قانونی تجار ت کرنے دیاجائے ۔حکمرانوں کا حق دوتحریک کے مطالبات نہ سننا ،ٹال مٹول سے کام لینا زیادتی وناجائز ہے ۔ساحل وبارڈر پر بااختیار طبقات نے لوٹ مار وزیادتیاں جاری ہیں جماعت اسلامی حق دو تحریک کی حمایت اور ان کے مسائل کے حل ،مطالبات منوانے تک ساتھ دیں گے ۔
گوادر: گوادر کو حق دو تحریک کا دھرنا پندرہویں دن میں داخل۔ خواتین کی عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ گوادر کو حق دو تحریک کی حمایت کا اعلان۔ ماوں اور بہنوں کی ریلی نے ہمیں ایک نیا حوصلہ دیا ہے۔ صوبائی حکومت ڈراما بازی بند کرکے مطالبات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ گوادر حق دو تحریک اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہونے والا ہے۔