تربت: عوامی تحریک بلوچستان کے ایک وفد نے آل پارٹیز کیچ کے نمائندوں سے ملاقات کرکے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں ان سے تعاون طلب کیا۔ وفد نے کہا کہ بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں میں بے جا رکاوٹیں ڑال کر لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا گیا ہے۔
تربت: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی۔ پولیس زرائع کے مطابق تربت مچھلی مارکیٹ کے قریب کرکینی کے علاقہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حاجی اسماعیل ولد بختیار نامی شخص کو زخمی کردیا، زخمی شخص کا تعلق ضلع نوشکی سے بتایا جاتا ہے۔ زرائع کے مطابق وہ قریبی جامع مسجد میں عشاء… Read more »
گوادر: گوادر پولیس کی کاروائی کراچی لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والا اشتہاری ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گوادر ڈاکٹر فرحان زاہدکی خصوصی ہدایت اور مخبرِِ خاص کی اطلاع پر گوادر شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ بغدادی کراچی میں مقدمہ نمبر 326/021 بجرم 302 قتل کے کیس… Read more »
تربت: متاثرین بارڈر بلوچستان کا ایک اہم اجلاس جوسک تربت میں منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹرز، تیل کے کاروبار سے منسلک لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد یعقوب جوسکی، امان جمعہ کلانچی، عوامی نظریاتی تحریک کے حاجی محمد ابراہیم، حاجی عبدالرشید، حاجی کہدہ اقبال، محمد وسیم، صادق فتح، محمد یونس، محمد ایوب، قادر جوسکی نے کہاکہ مکران کے تینوں اضلاع کیچ، گوادر اور پنجگور کی سرحدیں ایرانی بارڈر سے منسلک ہیں۔
تربت: دیہات کے قریب پہاڑوں سے نعش برآمد، شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ شب تربت کے نواحی علاقہ دیہات کے قریب پہاڑوں سے ایک خستہ حال لاش ملی جسے ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم دو دن کے بعد بھی ان کی شناخت… Read more »
تربت: بارڈر ٹریڈ سے وابستہ گاڈی مالکان اور ڈرائیور نے تربت پریس کلب کے سامنے بارڈر کی بندش، ٹوکن سسٹم کے خاتمہ اور بارڈر ٹریڈ یونین کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ٹریڈ یونین کو پیسہ کمانے کی فیکٹری کہتے ہوئے اس سے لا تعلقی کا اعلان کیا اور شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے رضا شاہ، لالہ نزیر، زاکر علیم و دیگر نے کہاکہ ٹوکن سسٹم کو کسی صورت منظور نہیں کریں گے، ہر نوبت پر کبھی دو سو کبھی چار سو کا کہا جاتا ہے لیکن کسی غریب کو ایک ٹوکن نہیں ملتی اس سے ڈرائیور کو تکلیف پہنچتی ہے، انہوں نے کہا کہ پرچیوں کے معاملے پر ڈرائیور میں اختلاف اور تضاد پیدا ہورہی ہے اس لیے ہم یہ. مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹوکن سسٹم ختم کرکے بارڈر کو اوپن کیا جائے اس سے لوگ معاشی طور پر خود کفیل ہوں گے۔
کراچی: بلوچ متحدہ محاذ کے سربراہ یوسف مستی خان نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے ترقی کا نہیں بلکہ بلڈرز مافیاز کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ ہے، سندھ حکومت اگر مقامی لوگوں کو ترقی دینا چاہتی ہے تو یہاں کے لوگوں پر برائے راست سرمایہ کاری کرے اسکول، اسپتال ،کالج یونیورسٹیز اور دیگر عوامی منصوبوں پر کام کرنے سے ہی مقامی لوگوں کی ترقی ہوگی۔ ملیر ندی کراچی کے لئے آکسیجن حب ہے یہاں کنٹریکٹ کا جنگل پھیلانے سے ماحولیات کو بھی سخت نقصان ہوگا اور اگر ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر انتہائی ضروری ہے تو اس منصوبے کے روٹ کو تبدیل کیا جائے۔
گوادر: ملک میں جمہوریت کی سربلندی کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نے دی ہیں۔پی پی پی میں شہداء کی ایک لمبی فہرست ہے۔طالع آزما قوتیں ملک میں جمہوریت کو پل پھولتا ہوتے نہیں دیکھنا چاہتی۔ سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج تحسین۔ پاکستان پیپلز پارٹی گوادر کے زیر اہتمام گوادر پریس کلب میں منعقدہ سانحہ کار ساز کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی سربلندی اور عوام کی خوشحالی کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی کے قائدین و کارکنان نے دی ہیں۔ سانحہ کار ساز اس کی واضح مثال ہے۔
تربت: مند سے کراچی جانے والی مسافر بس الٹ گئی، ایک شخص جان بحق متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق اتوار کی صبح مند سے کراچی کے لیے جانے والی العباس ٹرانسپورٹ کی مسافر بس وندر کے قریب سڑک گائے کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا جس سے محمد امین نامی مسافر موقع پر… Read more »
گوادر: سانحہ ہوشاب میں جان بحق بچوں کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کے لئے گوادر کو حق دو تحریک کے زیر اہمتام بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز سیرت النبی چوک سے ہوا جو مارچ کرتے ہوئے شہدائے جیونی چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت گوادر کو حق دو تحریک کے روح رواں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ھدایت الرحمن نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ھدایت الرحمن کا کہنا تھا کہ ہوشاب کا واقعہ بر بریت کی بدترین مثال ہے جہاں دو معصوم بچے عوام کے محافظوں کے ہاتھوں مارے گئے۔