بلوچستان میں خواتین اساتذہ کا بحران فوری ازالے کا طلب گار!

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ خواتین اساتذہ کی موجودگی، ثانوی سطح پر لڑکیوں کے اندراج کو بڑھانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی کی جانب سے حال ہی میں شائع ہونے والے ایک وائٹ پیپر کے مطابق مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ خواتین اساتذہ کا اپنے مرد ہم منصبوں کے مقابلے میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کا امکان کم ہوتا ہے، اور ان میں احساسِ ذمہ داری زیادہ پائی جاتی ہے۔