
شہد قدرت کی طرف سے عطا کردہ ایک انمول نعمت ہے۔ اﷲتعالیٰ نے شہد کو انسان کے لیے بہت سی بیماریوں سے شفا کا ذریعہ بنایا ہے۔ شہد کی اہمیت قرآن وحدیث سے واضح ہوتی ہے۔ قرآن مجید میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ شہد کے اندر انسان کے لیے بہت سی بیماریوں کی صورت میں شفا رکھی ہے۔ شہد اﷲتعالیٰ کی ایک چھوٹی سی مخلوق مکھی کا لعاب ہے جس کے رنگ مختلف ہوتے ہیں، جو آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے شہد میں بہت سے کیمیاوی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ دنیا میں اب سوائے پاکستان کے باقی ان تمام ترقی یافتہ اور ترقی پزیر ممالک میں شہد کا استعمال بڑھ گیا ہے۔