کے پی کے سے گیس وتیل کی دریافت ہو چکی ہے بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہونے کے باعث تیل وگیس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ،شاہد خاقان عباسی

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد : وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی تھل ویل ایسٹ نمبر 01 اور ضلع کرک صوبہ خیبر پختونخواہ میں گیس و تیل کی دریافتیں پاکستانی قوم کے لئے ایک نوید ہے ۔ یہ بات انہوں نے او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دریافتوں کی پیداوار کو جلد ہی سسٹم میں شامل کر دیا جائے گا۔ ایکسپلوریٹری ویل تھل ایسٹ01ضلع سکھر صوبہ سندھ میں واقع ہے ۔ بلاک 2769-15 ( تھل) سو فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے