آج کل مری معاہدہ کا بڑا چرچا ہے ۔کہ 5 دسمبر 2015 کو چند دن باقی رہ گئے ہیں ۔یہ معاہدہ دراصل ایک سہ فریقی میثاق ہے ۔جو جون 2013 کو مری کی پر فضاو شاداب وادیوں میں تین سیاسی پارٹیوں کے درمیان طے ہوا تھا ۔یعنی مسلم لیگ (ن) کے میاں نواز شریف ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے میر حاصل خان بزنجو نے سر جوڑ کر بلوچستان میں حکومت سازی کے گنجلک اور پر پیچ مسئلہ کو بہ حسن و خوبی سلجھایا تھا ۔جس کے تحت ایک متفقہ فارمولا طے کیا گیا تھا جس میں اور بہت ساری شقوں کے علاوہ سب سے نمایا ں شرط یہ ٹھہری تھی کہ نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر