چین اور بھارت کے تنازعات، ماضی اور مستقبل پرایک نظر

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

بھارت 1947اور چین 1949میں آزاد ہوا۔ ان دونوں نومولود ریاستوں کے مابین 1962میں ایک غیر حل شدہ سرحدی تنازعے کے باعث جنگ ہوئی۔ ایک آسٹریلین صحافی، نیوائل میکسول جو دہلی میں نمائندہ خصوصی کے طور پر کام کررہے تھے انہیں اس جنگ میں بھارت کی شکست سے متعلق خفیہ معلومات تک براہ راست رسائی حاصل ہوئی۔ 1970میں ان کی کتاب ”انڈیاز چائینا وار“ شایع ہوئی جسے آج بھی 1962کی چین بھارت جنگ کے بارے میں حوالہ تسلیم کیاجاتا ہے۔ بھارت نے نہ تو ان حقائق کو کبھی تسلیم کیا اور نہ اس شکست سے سبق حاصل کرنے کی کوشش کی۔