موسم سرما کے شروع ہوتے ہی گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی قلت اور کم پریشر نے گیس صارفین کا جینا دوبھر کردیا ہے ، صبح و شام گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو تہجد کے وقت بیدار ہو کر کھانا پکانا پڑتا ہے اس پریشان کن صورتحال کے باعث شہری کالجز ، یونیورسٹیز ،دفاتر اور دکانوں پر ناشتہ کئے بغیر جانے پر مجبور ہیں۔ اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیاں شروع ہوتے ہی گیس غائب ہوجاتی ہے ۔ گزشتہ کئی سالوں سے یہ سلسلہ بد ستور جاری ہے ۔