سوچا کہ بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول پر دوران میلہ ہی کچھ لکھوں، پر بوجوہ لکھ نہ سکا۔ چناچہ 31مارچ کے اخبارات میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کی خبر پڑھی تو لکھنے کا ارادہ پھر سے تازہ ہوگیا۔ کمانڈر سدرن کمانڈکے خطاب کی سرخیاں یوں تھیں
Posts By: اخوندزادہ جلال نورزئی
کو ئٹہ اور کا سئی ۔۔ایک پہلو
دُر محمد کاسی کی شخصیت اور نام سے گویا بچپن سے آشنا ہوں ۔پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز سے وقتاً فوقتاً ان کی ڈاکیومینٹریز نشر ہوتیں اور ہم بڑ ے اشتیاق سے دیکھتے۔ پی ٹی وی سینٹر میں تو بہت ساری رپورٹس یا ڈاکیومینٹریز کئی لوگوں کی نشر ہوتیں اور میں کیوں ان میں محض دُر محمد کاسی کو ہی نمایاں پاتا
عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان میں
بلوچستان کی سیاست نے کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ اصولوں کی پاسداری بھی دیکھی، انحرافات کا مشاہدہ بھی ہوا ،تاریخ کے صفحات پر بہت سارے تضادات بھی درج ہیں۔ قید و بند کی مشکلات سے کئی رہنماء دو چار ہوئے۔ سیاسی رفیق اور دوست ایک وقت میں سخت ناقد بن گئے۔ کبھی کوئی غدار تو کبھی کوئی ہیرو کے لقب سے نوازا گیا ۔
مچ کی کہانی اور صولت مرزا
کراچی جیل میں مقید صولت علی خان عرف صولت مرزا ،فروری2014ء کو بوجہ حفاظتی بندوبست کے بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں منتقل کردیا گیا تھا۔ تب سے مچھ جیل بھی مرکز نگاہ بنا ہوا ہے۔ صولت مرزا کوئی معمولی مجرم نہیں وہ ایک بڑی سیاسی جماعت کا کارکن تھا اورسیاسی بنیاد پر ہدفی قتل کیا کر تا تھا
سینیٹ الیکشن اور منڈی اسپاں
بلوچستان کے گوناگوں مسائل اپنی جگہ،شو مئی قسمت ،صوبہ بد عنوانی میں بھی کسی طور پیچھے نہیں ہے۔ سرکاری محکموں میں تو یہ ناسور موجود ہے ہی ، لیکن حکومتیں اور حکمرانوں نے بھی کبھی اپنا دامن اس داغ سے صاف نہیں رکھا نہ ہی کبھی کوشش کی ہے
جے یو آئی’’ ف اور ن‘‘ ،انضمام کی بازگشت
جمعیت علمائے اسلام بلا شبہ پاکستان کی ایک بڑی سیاسی و مذہبی جماعت ہے پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں جمعیت علمائے اسلام کا مؤثر حصہ دار کی حیثیت سے رہی ہے۔ اس جماعت کے دو بڑے ستون بلوچستان اور خیبر پشتونخوا ہیں۔انہی دو ستونوں پر جے یو آئی کھڑی ہے۔ بلوچستان کے اندر زبردست اسٹریٹ پاور رکھتی ہے۔