الیکٹرونک میڈیا اور بلوچستان

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

میڈیا ریاست کا چوتھا ستون کہلاتا ہے۔ میڈیا کا آج کے دور میں انتہائی اہم کردار ہوتا ہے۔ میڈیا کا کام لوگوں کو باخبر رکھنا ہے۔ میڈیا کا اہم مقصد لوگوں تک بروقت تازہ ترین معلومات پہچانا ہے۔ میڈیا سے منسلک لوگ صحافی کہلاتے ہیں، جو مختلف خبریں اکھٹی کرتے ہیں۔ وہ خبریں سیاست،معیشت، حالات حاضرہ، کھیل اور اندورنی اور بیرونی معاملات کی ہوتی ہیں۔میڈیا کو دو اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا الیکٹرونک میڈیا ہے۔ ٹیلیویژن اور ریڈیو اس کی مثالیں ہیں۔ سیٹلائٹ کا الیکٹرونک میڈیا اہم کردار ہوتا ہے۔جبکہ دوسری قسم پرنٹ میڈیا ہے۔ کتابیں، میگزین اور اخبارات پرنٹ میڈیا کی مثالیں ہیں۔انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کم وقت میں بڑی تیزی کے ساتھ مقبول ہوا۔

کرونا، غربت،شعورکی کمی اور بلوچستان

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والی وبا ء کرونا پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔دنیا کا ہر ملک تقریباً اس وبا سے متاثر ہوا۔پوری دنیا میں اس وقت 37 لاکھ قریب لوگ اس بیماری کا شکار ہوچکے ہیں اور 2 لاکھ 32ہزار لوگ اس وبا ء سے ہلاک ہوگئے۔ترقی یافتہ ممالک میں اس وبا میں اموات کی تعداد زیادہ ہے جو حیران کن بات ہے۔اب تک اس وباء سے اٹلی میں 29 ہزار سے زائد، اسپین میں 25 ہزار کے قریب، برطانیہ میں 29 لوگوں کے لگ بھگ، امریکہ میں 72 ہزار، ایران میں تقریباً 6 ہزار اور چین میں 4 ہزار 6 سو ہلاکتیں ریکارڈ ہوچکی ہیں۔