
چمن: چمن کے علاقے محمود آباد میں لیویز فورس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔
Posted by نامہ نگار & filed under مزید خبریں.
چمن: چمن کے علاقے محمود آباد میں لیویز فورس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔
کوہلو: کوہلو میں کورناوائرس کے پیش نظرتیسرے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن رہا شہر کے تمام کاروباری مراکز شاپنگ مالز مارکیٹیں‘ہوٹلز اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ،اندرون صوبہ، انٹرا سٹی ٹریفک مکمل طور پر بند رہا تاہم میڈیکل سٹور، کریانہ سٹور،سبزی،گوشت،نان بائی کی دکانیں کھلی رہی ہیں۔
کوہلو : کورونا وائرس کے پیش نظر تمام انتظامی محکموں نے اقدامات مزید تیز کردیئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے شہر کے گلی محلوں کی صفائی کے کام کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔
کوہلو : کورونا کے خلاف جنگ میں لیویز فورس بھی پیش پیش ہے،لیویز فورس نے کورونا سے بچاؤ کی آگاہی مہم میں حصہ لیتے ہوئے شہر میں مفت ماسک تقسیم کئے اس حوالے سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی دی گئی.
کوہلو: ڈپٹی کمشنر کو ہلو عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار کوہلو عبدالصمد مری نے مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے،اوگرانرخ پر پٹرول کی فروخت اور پٹرول پمپ کے پیمانے کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزی پر پٹرول پمپوں کو جرمانے عائد کر دیئے۔
ماشکیل: ماشکیل کے قبائلی و سیاسی رہنماء میر حاجی نظام الدین محمد حسنی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں عالمی وبا کی ماشکیل میں غیر تسلی بخش انتظامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے بہوئے کہا کہ ایران باڈر مزہ سر میں دوجگی نماخالی ٹینٹ ہر گز وائرس کی تشخیص اور روک تھام نہیں کر سکتے۔
کوہلو: بلوچستان کی صوبائی حکومت کے صوبے میں کورنا وائرس کے حوالے سے روک تھام کے دعوں کے برعکس صوبے کے مختلف اضلاع کوہلو،بارکھان،دکی ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر اضلاع میں قائم آئیسولیشن اور قرنطینہ سینٹروں میں بنیادی سہولیات،ٹیسٹ کٹ،اسیکرننیگ کٹ،ماسک سمیت بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔
Posted by نامہ نگار & filed under مزید خبریں.
نوکنڈی : نوکنڈی میں جزوی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،تحصیلدار کا بازار کا دورہ،زخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کرنیوالوں کیخلاف آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔
نوکنڈی : وزیراعلی بلوچستان کے معاون خصوصی میراعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تدارک کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
ماشکیل: اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل حبیب الرحمن لونی کی سربراہی میں ایس ایچ او ماشکیل عبدالمالک یلانزئی تحصیلدار ماشکیل سر بلند خان دفعدار حافظ کبیر احمد حسنی اے ایس آئی بختیار احمد لیویز اور پولیس فورس کے نوجوانوں نے صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق ماشکیل بازار کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کیا اور بازار میں مشترکہ گشت کیا لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی پر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ماشکیل بازار سے دو مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔