کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت کے تعاون سے ٹریفک پولیس نے شہریوں میں ماسک تقسیم کیے

Posted by & filed under مزید خبریں.

ڈیرہ اللہ یار: کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت کے تعاون سے ٹریفک پولیس نے شہریوں میں ماسک تقسیم کیے ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر محمد پناہ لاشاری اور انکی ٹیم نے ایس ایس پی جعفرآباد سید علی آصف شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم صحت جعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی کی جانب سے فراہم کیے گئے۔

ڈیرہ اللہ یار، ایران سے آنے والانوجوان کورونا وائرس کے شبہ میں آئسولیشن وارڈ میں داخل

Posted by & filed under مزید خبریں.

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں ایران سے آنے والے نوجوان کو کورونا وائرس کے شک میں آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا ہے ڈیرہ اللہ یار کے نواحی گاؤں جھڈیر شاخ کا رہائشی نوجوان گزشتہ 7سال سے ایران میں مقیم تھا جو کہ گزشتہ روز ایران سے تفتان کے راستے آنے والے زائرین کے قافلے میں پہلے سکھر پہنچا اور بعد ازاں ڈیرہ اللہ یار آیا تو انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر نوجوان کو طبی معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا ہے۔

ملک بھر میں سال 2019کے دوران جنسی تشدد کے 2846واقعات رپورٹ ہوئے

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: بچوں پر جنسی تشدد کے روک تھام کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ساحل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک بھر میں سال 2019کے دوران جنسی تشدد کے 2846واقعات رپورٹ ہوئے ہیں سال2018نسبت سال2019میں جنسی تشدد کے واقعات میں 26فیصد کمی آئی ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی، ضلعی انتظامیہ کا شادیوں کے ولیموں کے خلاف ورزی پر کارروائی، دولہا کے بھائی کو گرفتار

Posted by & filed under مزید خبریں.

ڈیرہ مراد جمالی :  کرونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے باعث ڈیرہ مراد جمالی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا شادیوں کے ولیموں کے خلاف کارروائی دولہا فرار پولیس نے دولہا کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پر عزم ہیں، ڈی سی کوہلو

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوہلو : ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو رونا وائرس کی روک تھام کیلئے پر عزم ہے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے سب نے انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا وائرس سے نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ کے عوام قبائلی عمائدین علماء کرام اور انتظامیہ پوری طرح تیار ہے کورونا وائرس پر انتظامی غفلت عوام کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہوگا جس سے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے عالمی مرض کو مات دینے کیلئے سب نے اپنا فرض نبھانا ہوگا۔

ڈیرہ اللہ یار میں کورونا وائرس کے پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن تمام سرکاری دفاتر بند

Posted by & filed under مزید خبریں.

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں کورونا وائرس کے پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن تمام سرکاری دفاتر بند ایران سے زائرین کی 18کوچیں ڈیرہ اللہ یار کے راستے سندھ میں داخل ہوگئی ہیں۔

مستونگ، عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی 2 ڈینٹل میڈیکل کلینکس سیل

Posted by & filed under پاکستان.

مستونگ: اسسٹنٹ کمشنر کا عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی 2 ڈینٹل میڈیکل کلینکس سیل تفصیلات کے مطاطق اسسٹنٹ کمشنر مستونگ یاسر اقبال نے آج مستونگ بس اڈہ اور بازار کے مختلف میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کر کے ادویات فیس ماسک کی قیمتوں جبکہ میڈیکل اسٹورز مالکان کی لائسنس بھی چیک کیے علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے بس اڈہ میں واقع 2 ڈینٹل کلینکس جس کو نان کولیفائیڈ ڈاکٹرز چلا رہے تھے۔