کوہلو: میونسپل کمیٹی کوہلو کے ترقیاتی منصوبے چھ ماہ میں ہی ٹوٹ پھوٹ اور زبوں حالی کا شکار ہوگئے معیاری تعمیرات کے دعووں کی کلعی کھل گئی۔
کوہلو: میونسپل کمیٹی کوہلو کے ترقیاتی منصوبے چھ ماہ میں ہی ٹوٹ پھوٹ اور زبوں حالی کا شکار ہوگئے معیاری تعمیرات کے دعووں کی کلعی کھل گئی۔
مستونگ: پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر عبدالسلام زہری کی قیادت میں صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پیرامیڈیکس کے دیرینہ حل طلب مسائل چارٹر آف ڈیمانڈ اور 25 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کی عدم ادائیگی کے خلاف آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نعرے بازی کی گئی۔
نوشکی : پاک افغان بارڈر پر ٹریڈ گیٹ کھولنے سے نوشکی میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ نوشکی ملیشیا کرنل محمد وقاص علی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد نعیم گچکی ایس… Read more »
اوستہ محمد : نیشنل پارٹی تحصیل اوستہ محمد کے سابق صدر کامریڈ علی حسن بلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات جعفر آباد سفید ہاتھی بن چکا ہے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے تعمیراتی عمل کرپشن کی نذر ہو رہا ہے۔
نوشکی: ٹرانسپورٹ مالکان کی من مانی مسافر گاڑیوں میں تیل اور ایرانی سامان لیجانے اور کرایوں میں ازخود اضافے سے مسافروں کو مشکلات اور پریشانی حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل۔
ڈیرہ اللہ یار : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کو یقین سے کہتا ہوں کہ تحریک انصاف حکومت ختم ہو رہی ہے بلوچستان سے سردار یار محمد رند کا استعفیٰ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوا ہے ،مزید وزراء جلد ڈوبتی کشتی سے چھلانگ لگائیں گے عمران خان موجودہ وقت کا میر جعفرمیر صادق ثابت ہوئے ہیں بغیر جنگ لڑے کشمیر مودی کو تشت میں رکھ کر دیا اور قائد اعظم کا اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا۔
پنجگور: پنجگور ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی کی سربراہی میں ایف سی کسٹم اور آل پارٹیز پنجگور کے نمائندوں کا اجلاس جیرک بارڈر پر کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے متعدد فیصلے کیئے گئے بارڈر سے خوردنی اوردیگرروزمرہ اشیاء جن میں گیس سلینڈر بھی شامل ہے لانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگا اور جیرک بارڈر پر ایف سی صرف سیکورٹی کے معاملات دیکھے گا کاروباری سرگرمیوں سے اس کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔
سبی : سبی کا پانچ روزہ سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ رنگارنگ تقریبات کے ساتھ آج سے شروع ہوگا پانچ روزہ میلہ کا آغاز سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریبات سے ہوگا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ہونگے۔
ڈھاڈر: بین الصوبائی گروہ کے چار کارندے لیویز فورس کچھی کی بروقت کاروائی میں گرفتار، چاروں ملزمان کا تعلق سندھ کے علاقے جیکب آباد سے ہے۔
ژوب: ژوب کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی اور سہولیات کا فقدان ہے نیو سال کے آغاز میں محکمہ تعلیم سکولوں میں داخلہ مہم اور سمینار کے انعقاد کرتی ہے جو کہ فوٹو سیشن اور اخباری بیانات تک محدود ہے داخلہ مہم کا شوشہ جبکہ کارکردگی آس کے برعکس ہے۔