نوشکی: سمیع مینگل قتل کیس کو سرد خانے کی نذر نہیں ہونے دیں گے حکومت آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کی جائز مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کریں۔
Posted by نامہ نگار & filed under بلوچستان, مزید خبریں.
نوشکی: سمیع مینگل قتل کیس کو سرد خانے کی نذر نہیں ہونے دیں گے حکومت آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کی جائز مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کریں۔
بھاگ: ایکسین پی ایچ ای کچھی واٹر پلین اسکیم ڈیرہ مرادجمالی تا بھاگ اخباروں میں بیان دینا جھوٹ کا پلندہ ہے ایکسین پی ایچ ای کچھی واٹر سپلائی پلین اسکیم ڈیرہ مراد جمالی تا بھاگ بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف دینے بھاگ شہر اور گردونواح کے عوام زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔
پنجگور : پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی جانب سے پنجگور میں ترقیاتی منصوبوں کی حمایت میں ہزاروں افراد پر مشتمل تاریخی موٹر سائیکل ریلی،موٹر سائیکل ریلی بی این پی عوامی کے ضلعی دفتر سے شروع ہوکر ڈپٹی کمشنر کمشنر آفس کے باہر آکر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ضلع بھر سے پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بی این پی عوامی،میراسداللہ بلوچ اور ترقیاتی منصوبوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔
مستونگ: نیشنل پارٹی کے زیراہتمام بانی رہنماء مرحوم جہانگیر بلوچ کے برسی کے مناسبت سے میونسپل کمیٹی ہال میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں پارٹی کارکنوں خصوصا خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔
دالبندین : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں گذشتہ دنوں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبے کے مائینز اونرز پر عائد کیے گئے۔
لورالائی: جے یو ائی ایف کے مرکزی رہنماء سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں روس کے آنے پر بھی قوم پرستوں نے جشن منایا تھا اور امریکہ کے آنے پر بھی جشن منایاحالانکہ دونوں ممالک نے افغانستان میں جارحیت کی اور لاکھوں افغانوں کا خون بہایا اور مملکت کو ملیا میٹ کیا پھر جشن منانے کی منطق ہمیں سمجھائی جائے کہ افغانوں کے خون ریزی پر جشن منانا کونسی افغانیت اور پشتون ولی ہے۔
نوکنڈی: نوکنڈی تفتان کے واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال جوکہ یورپ کو ملانے والی انٹرنیشنل روٹ پہ واقع ہونے کے باوجود میل فمیل ڈاکٹرز کی عدم تقرری کیساتھ ساتھ ایکسرے مشین سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہیں جسکی وجہ سے یہاں کے غریب مریضوں کو علاج معالجے کیلئے دالبندین یا دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے جوکہ اس مہنگائی کے دور میں سفر کرنا جوئے شیر لانے کے متراد ف ہیں۔
ڈیرہ مراد جمالی : نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر میر کبیرخان محمد شہی نے کہاکہ قومی شاہراہ این اے 65ڈیرہ مراد جمالی سٹی تا نوتال کھنڈرات بن چکی ہے جس سے آئے روزحادثات کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کا نقصان ہو رہا ہے َ
چمن : پاک افغان سرحدی شہر چمن میں لیویز کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم کا زور دار دھماکے میں 9افراد زخمی ہوگئے ہیں، تحصیلدار اور رسالدار لیویز معجزانہ طور پر محفوظ رہے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے میں لیویز کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے سے چمن میں خوف و ہراس پھیل گیا، سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ڈیرہ اللہ یار: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جاگیرداری نظام کے خاتمے کے لیے کارکنوں کو نیشنل پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہوگا۔