اقتدار منزل نہیں عوام کی خدمت ہمارا وژن ہے،ڈاکٹر ناشناس لہڑی

Posted by & filed under بلوچستان.

اوستہ محمد : بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار ہماری منزل نہیں عوام کی بے لوث خدمت ہمارا ویڑن ہے۔

پیپلزپارٹی ملک گیر سیاسی جماعت ہے ، قادر بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین : پیپلزپارٹی ملک گیر سیاسی جماعت ہے موجودہحکمرانوں نے عوام کو دھوکہ دیا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی کوآرڈینیٹر سابقہ وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے نوتیزئی ہاوس دالبندین میں سابقہ صوبائی وزیر آلحاج میر علی محمد نوتیزئی سے ملاقات کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کہی

دالبندین ، ڈگر ی کالج کے طلباء کا پرنسپل ہٹانے کیخلاف احتجاج جاری ، روڈ بلاک ٹریفک معطل

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین (نامہ نگار)ڈگری کالج دالبندین کے پرنسپل کو ہٹانے کے خلاف طلباء سراپا احتجاج۔تیسرے روز بھی آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بوائز ڈگری کالج دالبندین کے پرنسپل عبدالقیوم کو ہٹانے کے خلاف مذکورہ کالج کے طلباء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سورگل کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کر دی طلباء نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے عبدالقیوم کو دوبارہ کالج کا پرنسپل بنانے کا مطالبہ کردیا طلباء کا کہنا تھا۔

ملک میں بے روزگاری مہنگائی سے عوام مشکلا ت کاشکار ہیں، یونس عزیز زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ ملک میں بے روزگاری مہنگائی اور موجودہ وفاقی حکومت کی ناتجربہ کار پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت زبوح حالی کا شکار اور عوام کی قوتِ خرید جواب دے گئی ہے ، ملک میں اس سے قبل ایسے حالات کبھی بھی دیکھنے میں نہیں آئے اس وقت قوم کے افراد کے چہروں پر جو مایوسی اور احساسِ محرومی پیدا ہوئی ہے اس کی ماضی میں کوئی بھی مثال نہیں ملتی ہے ۔

چمن ، عوامی مسائل ومشکلات کیخلاف پی کے میپ کا احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

چمن:  پشتونخوامیپ ضلع چمن کے زیراہتمام واپڈا لوڈشیڈنگ ،نادرا میں عوامی مشکلات ،چمن میں امن وامان کی مخدوش صورتحال اور پاک افغان باڈر پر تاجروں کو مشکلات کے حوالے سے ایک احتجاجی مظاہرہ واحتجاجی جلسہ عام کیاگیااحتجاجی مظاہرہ تاج روڈ سے شرو ع ہوکر شہرکے مختلف شاہراہوں تاج روڈ، مرغی بازار ،ٹرنچ سے ہوتے ہوئے… Read more »

میونسپل کمیٹی سبی شدید مالی بحران کا شکار ،فیول بھی میسر نہیں

Posted by & filed under بلوچستان.

سبی:  میونسپل کمیٹی سبی شدید مالی بحران کا شکار ،فیول بھی میسر نہیں ،پیٹرول پمپ مالکان نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے بل کی عدم ادائیگی پر پیٹرول کی فراہمی بند کر دی ہے، مشینری روڈوں پر کام کرنے کے بجائے پہیوں پر ٹھہر گئے،جگہ بہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ،نالیوں کا گندا پانی سٹرکوں پر بہہ نے لگا ہے،دوکانداروں نے بھی میونسپل کمیٹی سبی سرکاری کھاتے بھی بند کردئیے ہیں ،بجٹ نہ ہونے کے باعث میونسپل کمیٹی کے ملازمین تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے بھی محروم ہیں ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بجٹ ریلیز نہیں کیا گیا ہے

تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے میڈیکل کالجز کے طلباء کی حالت غیر ہورہی ہے، رحمت بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور: یشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے میڈیکل کالجز کے طلباء کی حالت غیر ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر طلباء کو کچھ ہوگیا تو ذمہ دار حکومت اور پی ایم سی ہوگی انہوں نے کہا کہ طلباء جائز مطالبہ پر 72دن سے شدید سردی میں احتجاج کررہے تھے لیکن بے

بلوچستان کے بنیادی مسائل کو سمجھنے اور دیرپا حل کی گنجائش موجود ہے ،رحمت بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سکیرٹری پھلین بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل کو سمجھنے اور دیرپا حل کی گنجائش موجود ہے بلوچستان کے مسائل بندوق اور طاقت سے کھبی حل نہیں ہوگا بلوچستان کے وسائل کا پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے آسلام اباد میں بیٹھے مائنڈ سیٹ کو اپنا رویہ تبدیل کرکے بلوچستان کو بھی ملک کے دیگراکائی کی طرح برابری حقوق دینا چاھیے موجودہ حلقہ بندیوں میں نیشنل کو شدید تحفظات ہے حلقہ بندیوں میں نظرثانی کرنا چاھیے نیشنل پارٹی عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

خضدار، طالبعلم کی بازیابی کے لئے احتجاجی ریلی ، قومی شاہراہ پردھرنا

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں زیر تعلیم ایم فل کے طالب علم و مقامی اکیڈمی کے استاد حفیظ بلوچ کی خضدار سے مبینہ طور پر گمشدگی کے خلاف سول سوسائٹی خضدار کی جانب سے احتجاجی ریلی،گورنمنٹ گرلز کالج کے سامنے قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے معطل کر دیا،حفیظ بلوچ کو بازیا ب کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چار روز قبل خضدار سے لاپتہ ہونے والے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ فزکس میں ایم فل کرنے والے طالب علم حفیظ بلوچ کو خضدار سے لاپتہ کرنے کے خلاف کتاب چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں طلباء طالبات سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد میں شامل تھی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی گورنمنٹ گرلز کالج خضدار کے سامنے قومی شاہراہ پر پہنچ گئی جہاں انہوں نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جس کے باعث خضدار سے کراچی جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی۔

سانحہ کچھی کیخلاف ڈھاڈر میں شٹر ڈائون ہڑتال

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈھاڈر: سانحہ اعوان کی قاتلوں کی عدم گرفتاری اورمتاثرین کو انصاف کی فراہمی کیلئے اہلیان کچھی کی جانب سے ڈھاڈر میں مکمل طور پر شٹر داؤن ہڑتال کی گئی اس موقع پر رند علی شاہی چوک ،ڈھاڈر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مکمل طور پر صبح سے شام تک بند رہے۔