تفتان: تفتان میں تاجروں کو ناکافی سہولیات کی وجہ سے سخت دشواریوں کا سامنا ہیں آئے روز انٹرنیٹ سسٹم خراب ہوجاتا ہے جس کو بنانے کے لیے ایک ایک ہفتہ لگ جاتا ہے اب انٹرنیٹ سسٹم گزشتہ تین دن سے خراب ہے جس کی وجہ ہمیں تاجروں کو شدید کوفت میں مبتلا کیا ہے۔
نوکنڈی: نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں ضلع چاغی نوشکی خاران اورواشک کے تیل کمیٹیوں اور کاروباری حلقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹوکن سسٹم انٹری جیسے سازشوں میں سہولت کار بننے کی بجائے مشترکہ طور پر تمام بارڈرز پر آزادانہ کاروبار جاری رکھنے کی جدوجہد شروع کریں نیشنل پارٹی بھرپور ساتھ دے گی۔
مچھ: ڈی ایچ او کچھی میر لیاقت رند نے کہا ہے کہ عوام الناس میں کووڈ کی موجودہ نئی لہر سے بچا کیلئے آگاہی کی اشد ضرورت ہے موجودہ لہر کی ہلکی علامات ہوسکتیں ہیں لیکن یہ بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے اس کے تدارک کیلئے ویکسی نیشن کا عمل بے حدضروری ہے لیکن ابتک ضلع میں کوئی کیس ریکارڈ نہیں ہوا ہے محکمہ ہیلتھ کچھی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس ہے خسرہ کی مریض کی ضلع بھر میں نشاندہی پر حفاظتی ٹیمیں روانہ کی جاتی ہے ٹائیفائیڈ بخار سے بچا کیلئے جلد مہم کا آغاز کیا جائیگا۔
مچھ: ڈی سی کچھی میر شفقت انور شاہوانی نے کہا ہے کہ مچھ بولان ایک احساس اور کثیرالقوامی اقوام کا گلدستہ ہے مزدوروں کے اس شہر میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے علاقائی امن اور ترقی کیلئے کوشاں عوامی نمائندوں سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔
دالبندین: محکمہ تعلیم چاغی کے آفیسران اور ضلع بھر کے اسکولز ہیڈ ماسٹرز کا اہم اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی امان اللہ نوتیزئی ڈی ای او آفس ڈسٹرکٹ کمپلیکس دالبندین میں منعقد ہوا اجلاس کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت کلام پاک سے ہوا اجلاس میں اسکولوں میں سالانہ امتحانات۔
پنجگور: حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ دورے کا مقصد ساتھیوں سے صلاح و مشورہ کرنا ہے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جاسکے اور پنجگور میں 13 فروری کے دھرنے کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دینا ہے انہوں نے کہا کہ مکران بارڈر کے بارے میں صوبائی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ایف سی کو بارڈر کے معاملات سے بیدخل کرکے ای ٹیگ سسٹم اور کمٹیوں کو ختم کرکے لوگوں کو باعزت روزگار کرنے دیا جائے گا۔
ڈیرہ اللہ یار : ڈیرہ اللہ یار میں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت ہونے کا انکشاف ویٹرنری آفیسر اور ضلعی انتظامیہ نے ملک شاپس پر چھاپے مار کر ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر درجنوں ملک شاپس پر جرمانے عائد کئے ویٹرنری آفیسر عارفہ کھوسہ، سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر سعید احمد جکھرانی نے نائب تحصیلدار جھٹ پٹ محمد ظریف گولہ، ایس ایچ او عبدالروف جمالی اور سی آئی اے کے طارق بہرانی کے ہمراہ شہر بھر میں ملک شاپس پر چھاپے مارے ویٹرنری آفیسر اور ضلعی انتظامیہ نے جدید آلات کی مدد سے ملک شاپس پر موجود دودھ کو چیک کیا تو دودھ میں 20 سے 50 فیصد تک پانی ملاوٹ پایا گیا۔
اوستہ محمد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا نصیرآباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا ڈویژنل عہدیداران، تمام زیلی ونگز اور پارٹی کارکن پارٹی چیئرمین کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات محنت کریں۔
ڈھاڈر: یوریا کھاد کی قلت کو ختم کرنے کیلئے حقیقی زمینداروں کو ڈپٹی کمشنر کچھی کے توسط سے درخواستوں پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائی جارہی ہے زمینداروں کسانوں کو ہر طور پر ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں زمینداروں کو کھاد کی فراہمی میں رکاوٹوں سے متعلق شکایات ہیں تو مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
ڈھاڈر: ڈھاڈر رند علی کے سماجی رہنماؤں عبد الفتاح مستوئی،محمد سلیم مستوئی،شیر محمد رند اور دیگر اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈھاڈر ،سوئی گیس کی کم پریشر سے صارفین عذاب میں مبتلا ہیں۔