
اوستہ محمد: نیشنل پارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری ضلع جعفرآباد کے نائب صدر غلام نبی رند تحصیل جھٹ پٹ کے صدر عبدالحکیم بلوچ اوستہ محمد تحصیل کے جنرل سیکرٹری محمد نواز بلیدی نے جعفرآباد کے ساتھی عبدالستار سولنگی نیک محمد پندرانی میرحسن ابڑو داد خدا بنگلزئی اور خالد حسین بھیو سے مذاکرات کرکے ان کے تحفظات سنے اور یقین دہانی کرانے کے بعد تمام ساتھیوں نے اپنا استعفیٰ واپس لیکر یہ عہد کیا کہ ہم تمام دوست ملکر پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچانے میں پہلے سے بھی زیادہ فعال کردار ادا کریں گے۔