ڈیرہ بگٹی: محکمہ خزانہ ڈیرہ بگٹی کے کرپشن ,من مانیوں اور اہلکاروں کے بد اخلاقی کے ڈیرہ بگٹی کے سول سوسائٹی اور نوجوانوں نے جمعہ کے دن احتجاج کا اعلان کیا. سماجی کارکن محمد انور بگٹی نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ ڈیرہ بگٹی کی من مانیاں اور اہلکار قطب کی بد اخلاقی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جن کو برداشت کرنا دشوار ہوتا جا رہا ہے۔
Posts By: نامہ نگار
مستونگ ، کھاد کی پندرہ سو بوریاں برآمد ، مہنگے داموں فروخت کیلئے ذخیرہ کیا گیا تھا
مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کا یوریاکھاد کے زخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی جار ی پندرہ سو کے لگ بگ یوریا کھاد کی بو ریاں بر آمد ۔ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کی سربرائی میں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ رسالدار میجر شاہ محمدزہری و دیگر حکام سمیت لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ ولی خان مستونگروڈ کے علاقے میں گدام میں زخیرہ کیاگیا۔
کوہلو ،مسلح افراد کا لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ ،جوابی کارروائی میں فرار ہوگئے
کوہلو: کوہلو کے تحصیل ماوند کے علاقے سونڈھ میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں کی لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ ،جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے ،لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی۔
دالبندین بازار کے قریب آئل ٹینکرالٹ گئی، ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی
دالبندین : دالبندین بازار کے قریب آئل ٹینکر الٹنے سے ٹریفک کی روانی معطل۔لوگوں کو مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے تفتان جانے والی آئل ٹینکر جو کہ دالبندین بازار کے قریب الٹ گئی دو روز گزرنے کے باوجود دالبندین آر سی ڈی شاہراہ پر الٹنے والی آئل ٹینکر نہ ہٹائی جاسکی۔ آئل ٹینکر بیچ روڈ پر پڑی رہنے سے پاک ایران شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
کوئٹہ، تفتان شاہراہ بھی انسانی جانیں نگلنے لگی،ٹریفک حادثے معمول بن گئے
دالبندین : کوئٹہ کراچی شاہراہ کے بعد اب کوئٹہ تفتان شاہراہ بھی خونی شاہراہ بن گئی۔ ٹریفک حادثات میں اضافہ قیمتی جانیں لقمہ اجل مگر وفاقی و صوبائی حکومتیں بشمول عوامی نمائندگان بدستور غافل۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ کو خونی شاہراہ کہنے اور سننے کا تو ہر کسی نے سنا ہوگا مگر اب کوئٹہ تفتان شاہراہ بھی خونی شاہراہ بنتا جارہا ہے کوئٹہ تفتان شاہراہ جو کہ چار اضلاع یعنی کوئیٹہ مستونگ نوشکی اور چاغی کے اضلاع سے ہوتی ہوئی ہمسایہ ملک ایران تک جا پہنچتی ہے مگر کوئٹہ تفتان شاہراہ بالخصوص دالبندین تا تفتان ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
اختر مینگل کو مبارکباد،بلوچ قوم پرستی کی سیاست صوبے ،وقت کی ضرورت ہے، اسرار زہری
خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر نوابزادہ میر اسرار اللہ زہری خان زہری اور ڈاکٹر محمد مراد مینگل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قائد بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل) سردار اختر جان مینگل اور اسکے تمام منتخب کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں… Read more »
ڈیرہ اللہ یار میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی ،گھی، کو کنگ آئل سمیت اشیائے ضروریہ غائب
ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا چینی گھی کنگ آئل غائب اوپن مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں غریب عوام کے منہ سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا گیا۔
کمر توڑ مہنگائی حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہیں ،مولانا منظور احمد مینگل
نوشکی: جمعیت علماء اسلام پاکستان میں اسلامی نظام کے نافذ کے لیے کوشاں ہیں۔
پولیو کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانا قومی فریضہ ہے،ڈی سی جعفر آباد
ڈیرہ اللہ یار: ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے کہا کہ پولیو کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانا قومی فریضہ ہے ہم سب نے مل کر جعفرآباد کو پولیو سے پاک کرنا ہے والدین سول سوسائٹی اور میڈیا مل کر پولیو مہم کے خلاف شعور آ گا ہی پیدا کریں۔
دالبندین میں لیویز فورس کی کارروائی،اسلحہ برآمد
دالبندین : بلوچستان کے علاقے دالبندین میں لیویز فورس کی کامیاب کارروائی ، گاڑی سے کلاشنکوف اور سینکڑوں رائونڈ برآمد کرلیا ہے تاہم ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا ۔