
دالبندین : بلوچستان کے علاقے دالبندین میں لیویز فورس کی کامیاب کارروائی ، گاڑی سے کلاشنکوف اور سینکڑوں رائونڈ برآمد کرلیا ہے تاہم ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا ۔
دالبندین : بلوچستان کے علاقے دالبندین میں لیویز فورس کی کامیاب کارروائی ، گاڑی سے کلاشنکوف اور سینکڑوں رائونڈ برآمد کرلیا ہے تاہم ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا ۔
بسیمہ: جمعیت علمائے اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ میرا سیاست کا محور و مرکز عوامی خدمت اور مسائل کا حل ہے اس کے لئے میرے روازے ہر وقت عوام کے لئے کھلے ہیں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کو فرض سمجھتا ہوں۔
پنجگور: متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے افراد تلور کے شکار کے لئے پنجگور پہنچ گئے ۔
ڈیرہ اللہ یار: اوستہ محمد میں دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے ایگل اسکواڈ کا ہیڈ کانسٹیبل جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ایری لاڑو کے مقام پر صبح سویر دوران گشت ایگل اسکواڈ کی موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی حادثے میں ایگل اسکواڈ کا ہیڈ کانسٹیبل شیر خان کنرانی جاںبحق ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص آصف علی زخمی ہوگیا
پنجگور: ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں خان بابا ورلڈ ٹریڈ کمپنی پرائیوٹ چیرمین ورلڈ فیس جرگہ اورڈرگ اینڈ نارکوٹکس ایجوکیٹڈ سروس برائے ایمونیٹی دانش کے زیر اہتمام بارڈر ٹریڈ صحت تعلیم کے امور پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔
سیمہ : پاکستان پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے کہا ہم بلوچستان کے اصل وارث ہیں کسی کو بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کی اجازت نہیں دئینگے ہمارے آباواجداد نے اپنے دھرتی پر جان قربان کیا کسی کے غلامی کو تسلیم نہیں کیا پاکستان میں رعایا بن کر نہیں رہ سکتے ہمیں برابر کے شہری تسلیم کیا جائے بلوچستان میں بغاوت ریاستی معاشی دہشتگردی کی وجہ سے ہے۔
خاران : ایران تیل کے کاروبار سے منسلک وفد کا مسلم لیگ (ن )رخشان ڈویژن کے صدر سرور بلوچ کی قیادت میں کمشنر رخشان ڈویژن سے ملاقات کی ملاقات میں وفد نے ایم پی اے خاران ثنا بلوچ کاکمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھتیران نے کہا کہ یہ فیصلہ وفاق سے ہے البتہ میں علاقائی سطح پر متعلقہ لوگوں سے بات کرکے اس مسلے کو ہر ممکن حل کرنے کی کوشش کرونگا۔
ڈھاڈر: پو لیس کی کاروائی مسروقہ گاڑیاں برآمدکرکے بین الصوبائی ڈکیت کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
کوہلو : کوہلو میں کھاد نایاب،زمیندار حیران وپریشان ہیں ہزاروں ایکڑ پر محیط گندم کے فصل کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں یوریا کھاد کا بحران قابو میں نہیں آرہا،1800روپے باآسانی دستیاب کھاد کی بوری 3000روپے میں بھی نہیں مل رہا۔
سوراب: صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری کے سربراہی میں میروانی قبائل اور ریکی قبائل کے درمیان جاری تنازعہ کے حل کے لیے زہری ہاؤس طارق روڈ میں جرگہ منعقد ہوا۔