
پنجگور: حق دو تحریک رابطہ کمیٹی پنجگور کے وفد کا سابقہ صوبائی وزیر اور حق دو تحریک کے رہنما میر غلام جان بلوچ کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر پنجگور جناب عبدالرزاق ساسولی سے ملاقات اس دوران اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ بھی موجود تھے۔
پنجگور: حق دو تحریک رابطہ کمیٹی پنجگور کے وفد کا سابقہ صوبائی وزیر اور حق دو تحریک کے رہنما میر غلام جان بلوچ کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر پنجگور جناب عبدالرزاق ساسولی سے ملاقات اس دوران اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ بھی موجود تھے۔
ڈھاڈر: ڈھاڈرغریب آباد کے رہائشی غلام رسول نے اپنی زوجہ بیگم خاتون کے ہمراہ ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں کو اپنی فریاد سناتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی مسماۃ (ف)جسکی عمر چودہ سال ہے کو ملزم علی گل بوہڑ نے اپنے والدحیدر علی،چچا غلام اور ایک رشتہ داروزیر کے ساتھ ملکر اغواء کرلیا ہے ایک ماہ قبل پولیس تھانہ ڈھاڈر میں ایف آئی آر درج کرائی ہے لیکن تاحال نامزد ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے ان پر پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔
دالبندین: دالبندین کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز علی الصبح دالبندین اور یک مچھ کے درمیان خطرناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی۔
نوشکی: جب نظریہ اور فکر کے ساتھ کمٹمنٹ پختہ ھوجاتی ھے تو دنیا کی کوہی طاقت ایسے افراد کو زیر نہیں کرسکتی ملک عبدالعلی کاکڑ نظریاتی سیاست کا پیکر تھا۔
خضدار: کھڈنی سے تعلق رکھنے والے مولوی علی اکبر خدرانی، منیراحمد خدرانی، محمدعیسی اور عبدالعزیز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان کی آبائی ایک قطع ارض کھڈنی میں واقع ہے لیکن اس زمین پر ڈھلوجو قبیلہ تعلق رکھنے والے کچھ باثرافراد نے قبضہ جمایاہے، مذکورہ زمین کا تنازع جب سابق ڈپٹی کمشنر عبدالوحید شاہ کے دور میں شروع ہوا تو انہوں نے دونوں فریقین کو بٹھایا کوائف اور دلائل سننے کے بعد ہمارے حق میں فیصلہ صادر کیا۔
دالبندین : بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے زیرِ اہتمام بلوچ پشتون اتحاد کے داعی اور بی این پی کے بانی رہنماء ملک عبدالعلی کاکڑ (مرحوم ) کے 12ویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقد، تعزیتی تقریب سے پارٹی کے بزرگ رہنما میر عبدالرحمان نوتیزئی، ضلعی صدر میر یار محمد مینگل، سینئر نائب صدر محمد اقبال ریکی، ترجمان میر محمد ابرہیم ریکی اور ضلعی ہیومن رائٹس سیکرٹری محمد ابراہیم مینگل نے خطاب کیا، مقررین نے مرحوم رہنماء کے قومی حقوق کے لیے طویل ترین سیاسی وعظیم قربانیوں جدوجہد زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک عبدالعلی کاکڑ (مرحوم) کا شمار محکوم قوموں کے قومی تحریکوں کے ان سرخیل رہنمائوں میں ہوتاہے
ڈیرہ مراد جمالی: درگاہ کٹبار شریف کی فیملی کی گاڑی کو ایکسائز پولیس نصیرباد کی جانب سے روکنے منشیات کے بے بنیاد الزامات پرجامع تلاشی لینا ڈرائیور مرید خاتون کوزد وکوب کرنے پر درگاہ کے ہزاروں مریدوں عقیدت مندوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں 6گھنٹوں سے زائد سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بلاک کردی ایکسائز پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی
ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار میں کھاد بحران کے خلاف نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کی مشترکہ کال پر کارکنوں اور کسانوں کا احتجاج غیر معینہ مدت کے لیے قومی شاہراہ بائی پاس اور ریلوے ٹریک کو دھرنے دیکر بند کر دیا گیا۔
گنداواہ: جیکب آباد سے گنداواہ آنے والی وین کو اچانک ہوٹل کے مقام پر مسلح ڈاکوؤں مسافروں سے نقدی اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق جیکب آباد سے گنداواہ آنے والی وین کو جنگلی لیویز چوکی حدود اچانک ہوٹل کے مقام پر مسلح ڈاکوؤں نے مسافروں سے نقدی اور قیمتی موبائل و سامان چھین کر فرار ہو گئے۔
پنجگور: پنجگور لیویز اور اغوا کاروں کے درمیان مقابلہ دو اغوا کار ہلاک ،دونوں مغوی باحفاظت بازیاب۔