ڈیرہ اللہ یار+اوستہ محمد : نیشنل پارٹی ضلع جعفرآباد کے زیر اہتمام یوریا کھاد کی مصنوعی قلت کے خلاف احتجاج کرکے صحبت پور چوک جھٹ پٹ پہ دھرنا دیا گیا۔ احتجاج میں نیشنل پارٹی کے مرکزی ،صوبائی و ضلعی رہنمائوں سمیت کسان تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور زراعت کے شعبے سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Posts By: نامہ نگار
ڈاکٹرز کا پہلا مطالبہ تنخواہیں بڑھانے کا ہے ، ڈاکٹروں کے مطالبات مان لیے تھے پھربھی احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے ، احسان شاہ
دالبندین: صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے ساتھ سنجیدگی سے مذاکرات جاری تھے مگر اس کے باوجود بھی احتجاج کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ، تنخواہوں بڑھانے کے مطابق پر راستہ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ،ڈاکٹروں کی احتجاج سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالبندین سرکٹ ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج پر بیٹھے ڈاکٹروں کے ساتھ ہماری سنجیدگی سے مذاکرات جاری تھے ۔
مچھ کوئلہ ڈپو منتقلی کیخلاف مزدوروں کی احتجاجی ریلی ومظاہرہ
مچھ : مچھ کوئلہ ڈپوں کو منتقلی کیخلاف کوئلہ مزدوروں نے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب مچھ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیااحتجاجی ریلی کوئلہ ڈپو سے نکالی گئی ریلی کی شرکا نعرہ بازی کرتے ہوئے مچھ بازار ہوتے ہوئے پریس کلب مچھ پہنچی جہاں جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔
تعلیم بلوچ قوم کا مستقبل ہے ،ثناء بلوچ
خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی ثناء اللہ بلوچ نے کہا کہ تعلیم بلوچ قوم کا مستقبل ہے تعلیم ہی کے ذریعے بلوچستان سے تعلیمی انحطاط اور پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہے حکومتی سپورٹ کے بغیر ذاتی حیثیت سے تعلیمی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنا اور اس عظیم خدمت کو سرانجام دینا بلوچ قوم پر احسان عظیم ہے ایسے قوم دوست افراد کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ جنہوں بڑی تعداد میں بچے اور بچیوں کو تعلیم سے روشناس کرکے انہیں اگلے مرحلے کے لئے تیار کیا۔
پی پی بلو چستان کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے، نواب زہری
خضدار:پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ ہماری جماعت بلوچستان سمیت پورے ملک میں ہر طبقہ فکر کی بھرپور انداز میں نمائندگی کررہی ہے حالیہ دنوں میں قبائلی عمائدین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت اور پھر اس جماعت میں ثابت قدم رہنا پارٹی کے دستور اغراض و مقاصد اور نظریہ سے سمجھوتے کا بہترین تصور اور عملی تصویر ہے۔
غیرقانونی طورپرایران میں داخل ہونے والے 38پاکستانیوں کو گرفتارکرلیاگیا
تفتان: پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 38 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق بہتر روز گار کی تلاش میں ایران سے یورپ جانے والی 38 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا۔
پاکستان کے قیام میں ہمارے اکابرین نے اہم کر دار ادا کیا، جان جمالی
اوستہ محمد: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ سیاست میں شرافت اور رواداری کوبرقرار رکھا جائے گاتاہم قبائلی روایات کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا ہم بلوچستان کے مخصوص قبائلی معاشرے میں رہتے ہیں جہاں عزت کے بدلے عزت دی جاتی ہے۔
حالیہ بارشوں اور برف باری سے پورا صوبہ متاثر ہواہے ، اصغرخان اچکزئی
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور برف باری سے پورا صوبہ متاثر ہواہے چمن ،قلعہ عبداللہ میں امدادی کام جاری ہے بارشوں سے نقصانات بہت زیادہ ہوئے ہیں اس کے ازالے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں عوام کو خوراک خیمے اور دیگر سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنی زندگی شروع کرسکے۔
ڈیرہ اللہ یار میں سردموسم کے باعث اسکولزدوروز کیلئے بندکردیئے گئے
ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافے اور گیس پریشر کی کمی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے بارش اور سردی کی شدت میں اضافے سے سرکاری اور نجی اسکول موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر کھلتے ہی دوسرے روز دو دن کے لیے مزید بند کر دیئے گئے.
ٹریفک حادثہ: چیئرمین سینیٹ کے بھائی اور ڈرائیور جاں بحق
دالبندین+اوتھل: چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی ڈرائیور سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔ضلع چاغی میں کہرام مچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی حاجی سالار خان سنجرانی کار گاڑی کے ذریعے کراچی سے کوئیٹہ آرہے تھے کہ لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے مقام پر کار گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ کار گاڑی کے ڈرائیور محمد یونس سکنہ کوئٹہ نے موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔