ڈاکٹر کہور نے بلوچ جدوجہد کو نئی سمت راہوں سے متعارف کرایا ،خضدار میں سمینار

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: دانشور ادیب سیاسی رہنماء اور بیورو کریٹ ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی یاد میں خضدارمیں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔مہمان ِ خاص ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی صاحبزدی ڈاکٹر برامشن بلوچ تھی ۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین عہدیدارو مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراداور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ خضدار پر یس کلب میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کو نیشنل پارٹی نے آرگنائز کیا تھا ۔

قوم پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے، چنگیز جمالی

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار :  پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی سابق صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی ، میر حیدر علی خان جمالی ، سید عبداللہ شاہ بخاری ، کامریڈ گل کھوسہ نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کا وژن پیپلزپارٹی کے پاس ہے

پنجگور پی آئی اے سروس کی بندش کیخلاف بی این پی عوامی کی ریلی ومظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور :  پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی طرف سے پنجگور میں پی آئی اے سروس کی بندش کے خلاف پارٹی کے ضلعی سکریٹریٹ سے ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جو پنجگور کی اہم شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر آکر ایک جلسہ کی شکل اختیار کرگئی۔

وفاقی حکومت کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث بین الاقوامی شاہراہ پر سفر کرنا وبالِ جان بن گیا ہے،حاجی ملک شاہ جمالدینی

Posted by & filed under بلوچستان.

نوکنڈی: آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی ملک شاہ جمالدینی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث انٹرنیشنل شاہراہ پر سفر کرنا وبالِ جان بن گیا ہے۔

امن و امان کی بحالی میں لیویز فورس کا کلیدی کردار ہے،ڈپٹی کمشنر کوہلو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوہلو :  ڈپٹی کمشنر کوہلو نے کہا کہ ضلع میں امن وامان کی بحالی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ میں لیویز فورس کا کلیدی کردار رہا ہے اس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے موجودہ حکومت نے اقدامات اٹھائے ہیں جس سے علاقے میں درپیش سیکورٹی چینلجز سے بخوبی نمٹا جاسکے گا۔

مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے،جمعیت

Posted by & filed under بلوچستان.

بھاگ: جمعیت علماء اسلام ضلع کچھی کے امیر مولانا سید ارشد شاہ بخاری جنرل سیکریٹری مولانا محمد یعقوب کھوسہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کی جیت سے حکمران حواس باختہ ہوچکے ہیں آئے روز وفاقی وزراء جماعت کے خلاف شدت پسندی اور مرکزی قائد کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں۔

اسلام آباد سے چلنے والی اسپیشل گڈز ٹرین تفتان بارڈر سے ایران روانہ کردیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

تفتان :  اسلام آباد سے چلنے والی اسپیشل گڈز ٹرین تفتان بارڈر سے ایران روانہ کردیا گیا ، افتتاحی تقریب کے پاکستانی قونصل جنرل عبدالجبار نے ٹرین کو ایران روانہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب پاک ایران بارڈر راہداری گیٹ کے مقام منعقد ہوا ایرانی حکام کی بھی شرکت کی ۔

پارٹی کابینہ میں غیر آئینی افراد کی شمولیت قبول نہیں، بی این پی دالبندین

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزر محمد بخش بلوچ، ڈپٹی آرگنائزر کامریڈ احمد یار ،آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سردار عبدالخالق نوتیزی، شیر دل مجاز ،حاجی دین جان مینگل ،ضلع کونسل کے اراکین عمران سنجرانی، مصطفیٰ کمال ریکی ۔

نوکنڈی چیک پوسٹ بھتہ خوری کے سوا اور کچھ نہیں ہے،حاجی ملک شاہ جمالدینی

Posted by & filed under بلوچستان.

تفتان: آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی ملک شاہ جمالدینی نے کہا ہے کسٹم چیک پوسٹ نوکنڈی کے انسپکٹر محمد اسلم نے بھتہ خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے مسافر کوچز کو کئی گھنٹے اینٹی اسمگلنگ چیکنگ کے نام پر روک کر باری بھر کم بھتہ طلب کرتا ہے۔