ڈیرہ مراد جمالی: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے اقتصادی راہ داری کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اقتصادی راہ داری کے نام پر بلوچستان کے عوام کے ساتھ دھوکہ اور فریب کر رہی ہے مسلم لیگ ن کا اس اقتصادی راہ داری میں کوئی کردار نہیں بلکہ یہ منصوبے پی پی پی کے سابقہ حکومت کے ہیںیہاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ پی پی پی کے سابقہ دور حکومت میں ایشین ڈولپمنٹ بینک کی طرف سے ژوب ڈیرہ اسماعیل خان میانوالی ڈیرہ غازی خان این ایچ اے کے سابقہ روڈ زتوسیع منصوبے 1997میں ورلڈ بینک سے 197 کلو میٹر روڈز کی تعمیر کیلئے ایشین ڈولپمٹ بینک نے 197 ملین ڈالر دئیے تھے اس وقت کی حکومت نے اس معاہدے پر دستخط کر کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا تھا جس کا ٹھیکہ زیڈ کے بی کنسٹریکشن کمپنی کو دیا گیا انہوں نے کہا کہ پاک چین کا معاہدہ گوادر کاشغرسابق صدر آصف علی زرداری نے کیا تھا
قلات: آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام قلات میں گیس کی عدم دستیابی کے خلاف گیس آفس کے سامنے احتجاجی ریلی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی مینگل کے رہنماء احمد نواز بلوچ ،عزیز مغل ،میر حبیب خان ، شیر احمد میر نذیر ،میر منیر احمد شاہوانی ، محمد نور فاروق اور دیگرمقررین نے کہا کہ قلات جو کہ بلوچستان کا سرد ترین علاقہ ہے، جان بوجھ کر یہاں پر گیس پریشر کو غائب کیا جاتا ہے جوکہ اہل علاقہ کے ساتھ ظلم وستم کے مترادف ہے، پچھلے ماہ میں چند دنوں کیلئے گیس پریشر کی بحالی کے بعد اب اچانک گیس کا غائب ہونا حیران کن ہے، اہل علاقہ شدید سردی میں ٹھٹھررہے ہیں
قلات :قلات میں سردی کے شدت میں اضافہ ،منگل کو قلات میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری رہی ، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑااور سخت سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، قلات میں منگل کو سردی منفی 8ریکارڈ کی گئی
ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریڑی جنرل سینیٹرڈاکڑ جہانزیب جمالدینی نے بلوچستان میں پہلے ہی تعلیمی پسماندگی ہے سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت ابتر ہوچکی ہے ایجوکیشن ریگولیشن اتھارٹی بل کے تحت پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے تاکہ پسماندہ علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے والے کم فیس میں کم آمدنی غریبوں مزدورں کے بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم کرنے کا منصوبہ ہے ان خیالات کا اظہار نجی تعلیمی اداروں کے عہدیداروں امان اﷲ مینگل غلام سرور ابڑو میر محمد گجر سمیت دیگر شامل تھے انہوں نے کہاکہ بی این پی بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے بلوچستان میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کرنا غریب عوام کے بچوں کے ساتھ زیادتی
ڈیرہ مراد جمالی : بلوچستان کے سابق وزراء اراکین اسمبلی کے خلاف جاری کروڑوں روپے کی تحقیقات کے بارے میں آفسیران کی جانب سے جمع کی گئیں رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقاتی اداروں نے مسترد کرد دی نئے سرے سے غیر جانبدرانہ رپورٹ مرتب کرنے کا حکم کرپشن میں ملوث افراد میں کھلبلی مچ گئی اربوں روپے کے اثاثہ جات خفیہ ناموں پر منتقل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی جبکہ کئی شریف النفس سابق وزراء اراکین اسمبلی نے اپنی جائیدادیں اونے پونے نرخوں پر فروخت کرنے پر تیار گرفتاریوں سے بچنے کیلئے حکومتی پیسہ جمع کرنے پر رضا مند ہوگئے
خضدار : ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اطلاع ملی تھی کہ شہر سے دو افراد محمد لیاقت اور سمیع اللہ کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا ہے جس پر لیویز کی تمام چیک پوسٹوں پر تعینات لیویز اہلکاروں کو چوکس کردیا گیا با الآخر پیر عمر چیک پوسٹ پرمشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم مذکورہ گاڑی نے روکاوٹیں توڑکر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر لیویز نے کچھ دور جاکر گاڑی کو روکا
سبی : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی چیف آرگنائزر و سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ساحل و وسائل کا نعرہ لگانے والے بتائیں انہوں نے عوام کو کیا دیا،صوبے کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والوں نے عوامی مینڈیٹ کا اسلام آباد میں سودا لگا کر آتے ہیں ،ہر پانچ سال بعد سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں نے عوام کو صرف پسماندگی اور غربت کے کچھ نہیں دیا،آنے والے انتخابا ت میں عوام ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالیں تو عرش پر رہنے والوں کو فرش پر گرا دیں گے،صوبے میں 900گھوسٹ اسکولزکاوزیراعلیٰ کی جانب سے اعتراف بے بسی کی علامت ہے،تحریک انصاف ملک کے عوام کو کرپٹ اور بدعنوان نظام سے چھٹکارا دلاکر ہی دم لے گی ،
اوتھل: آواران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے آواران بارکے صدر داد شاہ ایڈوکیٹ کو قتل کردیا،ملزمان فرار،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز آواران میں نامعلوم افراد نے آواران بارکے صدر دادشاہ ایڈوکیٹ پراچانک فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئے واقعے ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور انکی نعش کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی
نال: بلوچستان کے ضلع خضدارتحصیل نال سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق ضلع خضدار کی تحصیل نال میں لیویز نے کمبی کے مقام سے دو افراد کی لاشیں برآمد کرکے سول اسپتال نال پہنچادیں۔ دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ۔ان کی شناخت نال کے علاقے بدرنگ گریشہ کے رہائشی محمد مراد ولد جان محمد اور آواران
خضدار: میرٹ حاصل کرنے والے طلباء کا این ٹی ایس میں ناانصافیوں کے خلاف احتجاج ، بے روز گار نوجوانوں کا کہنا ہے کہ این ٹی ایس غیر شفافیت کا واضح پیغام لیکر آیا ، واضح طور پر بد دیانتی کرتے ہوئے میرٹ پاس بے روز گار نوجوانوں کی پوزیشن تبدیل کردی گئی ہے، خضدار میں میں ہر دوسرے روز میرٹ لسٹ تبدیل ہورہاہے ، این ٹی ایس میں شفافیت کا لحاظ رکھا جائے ورنہ میرٹ لسٹ کا فیصلہ سڑکوں پر ہوگا، میرٹ حاصل کرنے والے بے روزگار نوجونواں کا انتباہ ۔ یہ بات این ٹی ایس میں میرٹ حاصل کرنے والے بے روزگار نوجوان شاکر حسین باجوئی ، تاج ثناء مینگل ، بختیار احمد زہری اور سماجی کارکن عبدالستار لانگو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔