مستونگ: نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سٹی ناظم میرسکندرخان ملازئی نے مستونگ میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے عدم صفائی پر سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کمیٹی کے نااہل چیف آفیسر کی نااہلی کی وجہ سے پورے شہر سمیت تمام واڈز گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں، اور عوام کو سخت ازیت ناک صورتحال سے دوچار کردیاگیا ہے،ریلیز نہ ملنے کے نام پر ملازمین سمیت آفیسران کی کام چوڑ ہڑتال عوام دشمنی ہے حالانکہ ملازمین کو تنخواہیں مل رہی ہیں مگر ریلیز کا بہانہ بنا کر عوام کو زلیل کررہے ہیں۔