قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزر پرنس موسیٰ جان احمد زئی نے کہا ہے کہ جام حکومت اور بزنجو حکومت میں کچھ خاص فرق نہیں ہے وزیر آعلیٰ بلوچستان سے کچھ لوگ اپنے مفادات حاصل کررہے ہیں گوادر کے مسئلے پر گوادر کے عوامی نمائیندو ں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے گوادر میں عوام کی اپنے حقوق کے لیئے احتجاج کی ہم مکمل طور ہمایت کرتے ہیں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ہماری نظر میں ان کے مطالبات مطالبات جا ئز ہیں۔
Posts By: نامہ نگار
نوکنڈی ، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات کی فراہمی سمیت ڈاکٹرز کی تقرری عمل لائی جائے
نوکنڈی: نوکنڈی آر ایچ سی جیسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا درجہ دیا گیا ہے لیکن ہسپتال میں ادویات کی فراہمی سمیت میل ڈاکٹرز کی تقرری عمل میں نہیں لائی گئی ہیں اب جبکہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے گلے کی خرابی ،زکام ،نزلہ اور بخار کی بیماریاں عام ہیں لیکن ہسپتال میں ادویات نہ ہونے سے مریضوں کو مجبوراً بازار کے میڈیکل اسٹورز سے خریدنے پڑتے ہیں۔
دالبندین انتظامیہ دودھ فروشوں کے سامنے بے بس ہے
دالبندین : دالبندین انتظامیہ دودھ فروشوں کے سامنے ہے بس۔تفصیلات کے مطابق دالبندین بازار کے دودھ فروشوں نے سرکاری نرخنامے کی دھجیاں بکھیر کر از خود نرخوں میں اضافہ کردیا دودھ فی کلو کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 120روپے جبکہ دہی فی کلو 110 روپے سے بڑھا کر 130 روپے فی کلو کے نرخ مقرر کر دئیے مگر انتظامیہ نے دودھ کے بڑھتے ہوئے نرخوں پر کوئی ایکشن نہیں لیا جس کی وجہ سے عوام سخت سرگرداں ہیں۔
خضدارضلعی انتظامیہ سے مذا کرات کامیاب آل پارٹیز نے احتجاج موخر کر دیا
خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چئیرمین ایڈوکیٹ حمید بلوچ کی قیادت میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماوں بی این پی مینگل کے ضلعی صدر میر شفیق الرحمن ساسولی، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سجاد زیب حسنی، میرعبدالرحمان زہری، جمعیت علما اسلام تحصیل خضدار کے صدر مولانا محمد اسحاق شاہوانی،انجمن تاجران خضدار کے نائب صدر و ال پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری بشیر احمد جتک، مزدور اتحاد کے رہنماء صابر حسین قلندرانی، بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے ضلعی ترجمان یونس گنگو، خضدار پریس کلب کے صدر منیر نور گرگناڑی، زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماء وہاب غلامانی، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے رہنما مولانا عبدلغفور کرخی جماعت اہل سنت مولانا محمد قاسم قاسمی۔
عوام کو ریلیف دینا ذمہ داری ہے ہم کسی پر احسان نہیں کررہے ، اسداللہ بلوچ
پنجگور : صوبائی وزیر زراعت و امداد باہمی بی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر اسداللہ بلوچ کا پنجگور گریڈ اسٹیشن کا دورہ میر اسداللہ بلوچ کے فرزند میر عصمت اللہ بلوچ نے سوردو سریکوران کے لیے نئے فیڈر کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی اے سی پنجگور امجد حسین سومرو علی حیدر مگسی ایس ڈی او کیسکو آپریشن ، ایس ڈی او کیسکو ڈو یلپمنٹ حبیب اللہ بلوچ بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سکریٹری نوراحمد بلوچ ضلعی صدر نثار احمد جنرل سکریٹری ظفر بختیار مرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد قمبرانی کیپٹن محمد حنیف بلوچ میجر شوکت علی زراعت آفیسر محمد زمان حاجی محمد اکبر اور دیگر موجود تھے۔
حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، چیف سیکریٹری
پنجگور: چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کا آئی جی پولیس طاہر رائے کے ہمراہ پنجگور کا دورہ کمشنر ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر پنجگور اور دیگر افسران نے اپنے محکموں سے متعلق چیف سیکرٹری کوبریفنگ دی اور درپیش مسائل اور اقدامات سے انہیں آگاہ کیا بعد ازاں چیف سیکرٹری سے انجمن تاجران کمیٹی کے نمائندوں کے وفد نے بھی ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کوششوں سے تفتان میں نادرا سینٹرکے قیام منظوری ہوگئی
تفتان: چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے ڈویژنل آرگنائزر و سابق مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی کی کوششوں سے تحصیل تفتان میں نادرا رجسٹریشن سینٹرکے قیام کی منظوری ہوگئی ہے۔ نادرا ہیڈکوارٹرز سے باقاعدہ طور پر تفتان میں نادرا رجسٹریشن سینٹر کے قیام کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
قبائلی رسم میں دستار کی بہت بڑی اہمیت ہے ،کمال خان بنگلزئی
مستونگ: نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و چیف آف بنگلزئی سردار کمال خان بنگلزئی، سابق صوبائی وزیر میرعاصم کرد گیلو،،سردارلشکرخان کرد،نوابزادہ شادین شاہوانی،میر علی گل کرد و دیگر نے کہاہے کہ ہمارے قبائلی نظام اور رسم ورواجات صدیوں پر محیط ہے اگر تاریخ کے اوراق کو پلٹ کر دیکھا جائے تو بلوچ قوم کے قبائلی رسم دنیا کی بہترین اور قدیم ترین رسم ہے اس کے مضمرات اور ثمرات کی وجہ سے آج ہم تمام قبائل ایک ہی بندھن میں پروے ہوئے ہیں۔
خضدار، سرکاری اراضی پر قبضے کیخلاف ملازمین نے سرکاری امور کا بائیکاٹ کردیا
خضدار: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خضدار کی قلم چھوڑ ہڑتال دفاتر میں تالہ بندی کرکے ڈپٹی کمشنر خضدار اور ایس ایس پی خضدار کے سامنے احتجاج تفصیلات کے مطابق پیر کو سرکاری ملازمین نے سرکاری امور کا بائیکاٹ کرکے ڈپٹی کمشنر آفس و ایس ایس پی خضدار آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔
موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے آگاہی کی ضرورت ہے، ڈاکٹر اسحاق
خاران: اسلامک ریلیف کے زیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج آڈیٹوریم میں “موسمیاتی تبدیلی میں نوجوانوں کا کردار ” کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوا ،سیمینار سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اسحاق بلوچ، آئی آر کے ایڈوکیسی آفیسر رضوان کاسی،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج عبدالشکور گہرام زئی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عالمگیر قمبرانی،زراعت آفیسر اعجاز احمد نوشیروانی،محمد علم قمبرانی جنرل سیکریٹری زمیندار ایکشن کمیٹی، ،سفرخان راسکوئی،ڈاکٹر ثنا کبدانی،اور آئی آر کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر فدا احمد کبدانی نے خطاب کیا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالمی موسم میں رونما ہونے والے تبدیلی کا سبب دنیا کے درجہ حرارت کا بڑھنا یا گلوبل وارمنگ ہے۔