انسانی خدمت ایک عظیم عبادت ہے

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

زندگی بھی ایک عجیب سی نعمت اور امتحان ہے۔ہم دیکھتے ہیں کہ کائنات میں کئی لوگ زیادہ چربی اور مزیدار کھانے سے بلڈپریشر دل کی مریض شوگر وغیرہ وغیرہ بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہی ڈاکٹرز حضرات پرہیز دیتے یعنی جی بھر کھانے سے محروم کردیتا ہے۔بعض ایسی اقوام افراد اور محلات بھی اس فانی میں وجود رکھتے ہیں۔جو انسانی زندگی کیلئے درکار خوراک پانی اور دیگر سہولیات سے محرومی کی وجہ سیزندگی کے سخت اور بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔ایک طرف جی بھر کھانے سے محروم دوسری طرف تاریخ کے بدترین مہنگائی بے روزگاری اور بھوک وافلاس سے دوچار اقوام زندہ رہنے کیلئے کھانہ راشن وغیرہ نہیں ملنے پر محروم نظرانداز پڑے ہیں۔ایک کہاوت ہے کہ آٹے کی بوری خریدنے والے اٹھا نہیں سکتے اور اٹھانے والے خرید نہیں سکتے۔۔۔بحر حال کائنات میں مختلف قسم کے لوگ رہتے ہیں کوئی بیمار کوئی بے بس کوئی قرضدار کوئی پریشان سب ایک طرح نہیں ہوسکتے ہیں۔الہٰی نظام ہے وہ اپنے قدرت سے چلاتے ہی اپنے بندوں کی امتحانات لے رہاہے۔