خواتین کی رہائی سے منفی پروپیگنڈا دم توڑ گیا، نواب شاہوانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے ایک کالعدم تنظیم کے کمانڈر کی اہلیہ اور بچوں سے ملاقات میں انہیں بلوچی روایات کے مطابق بھرپور عزت و احترام دینے کے علاوہ تحائف دینے اور مالی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے خواتین اور بچوں کو احترام دیکر صوبے کی اعلیٰ روایات کا جو مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تقلید ہے ۔

بلوچستان کے وسائل کو مان غنیمت سمجھ کر ہڑپ کیا جا رہا ہے، بی این پی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشن پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچ عوام اپنے قومی بقاء سلامتی اور قومی تشخص کی بحالی کی وجود کو برقراررکھنے کے لئے آنیوالے چیلنجز اور بحرانوں کو مقابلہ اور صف بندی کے لئے پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہو کر قومی تحریک میں اپنا فعال کردار ادا کرے ۔

لندن ،’فری بلوچستان کے اشتہارات پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہیں ،، دفتر خارجہ

Posted by & filed under پاکستان.

پاکستان کے دفتر خارجہ نے برطانوی دارالحکومت لندن میں ٹیکسیوں پر لگے ’فری بلوچستان‘ کے اشتہار پر برطانیہ سے احتجاج کرتے ہوئے اسے ملکی سالمیت پر براہ راست حملے کے مترادف قرار دیا ہے۔

ڈاکٹراللہ نذرکی اہلیہ سمیت دیگرخواتین کی گرفتاری قابل مذمت ہے فوری رہا کئے جائیں،پشتونخوامیپ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی اہلیہ ، بیٹی سمیت دیگر خواتین اور بچوں کی ماورائے آئین وقانون گرفتاری اور لاپتہ کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فی الفور رہائی وبازیابی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

گوادر میں نصب پانی صاف کرنے والی پلانٹ کی غیر فعالی پر وزیراعلیٰ بلوچستان برہم ،مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

Posted by & filed under پاکستان.

گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کارواٹ میں نصب 2ملین گیلن پانی روزانہ کی استعدادکے ڈی سلینیشن پلانٹ کی غیرفعالی پر سخت ناپسندیدگی کا اظہارکرتے ہوئے پلانٹ کی فعالی میں حائل مسائل کو فوری طورپر حل کرکے اسے فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی، بچوں اور خواتین کی جبری گمشدگی کیخلاف مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی: بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کی طرف سے تنظیم کے انفارمیشن سیکرٹری سمیت 8کمسن نوجوانوں اور کوئٹہ سے چار خواتین و بچوں کی جبری گمشدگی کے خلاف کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ججز اور جرنیلوں کی احتساب سے دستبرداری درست عمل نہیں، ولی کاکڑ

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ احتساب بلا تفریق سب کا ہونا چا ہئے کیونکہ آئینی ادارے اور اس میں کام کرنے والے بھی آئین پاکستان کے ماتحت ہے ۔

اللہ نذر کے خاندان کو غیر قانونی طور افغانستان جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ،سرفراز بگٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اللہ نذر بلوچ کے خاندان کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے اور وہ عزت واحترام کیساتھ تحویل میں ہیں، اس معاملے پر ابھی تحقیقات جاری ہیں ۔

ساراوان،خاران،اوتھل،حب پریس کلبز بند

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ+ اندرون بلوچستان: بلوچستان میں میڈیا کے حوالے سے غیر معمولی حالات اور بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سے میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو دی جانیوالی دھمکیوں کے پیش نظر صحافیوں میں پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث لسبیلہ پریس کلب اوتھل پریس کلب ساراوان پریس کلب مستونگ خاران پریس کلب کی بندش کا اعلان کر دیا گیا ۔