حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل نا کام ہو چکی ہیں،اکبر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل وڈھ سمیت اندرون بلوچستان کے عوام کو نہ صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی ریلف مل رہا ہے اور نہ ہی وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی پیکج دستیاب ہے بین الااقوامی امداد بھی پنجاب تک محدود ہے پی ڈی ایم اے خواب غفلت کا شکار ہے جبکہ آواز بلند کرنے کا ادارہ اسمبلی ہے اسمبلی کا اجلاس بھی طلب نہیں کیا جا رہا حالات کنٹرول سے باہر نکل رہے ہیں۔

خضدار لاک ڈاؤن تیسرا دن، جگہ جگہ لوگوں کے بھیڑ، نجی بنکوں کے سامنے قانون کے رکھوالے بھی تماشہ بین بن گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار : کرونا وائرس روک تھام کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں لاک ڈاون کا تیسرا دن شہرمیں میڈیکل اسٹورز پھل وسبزی فروشوں پرچون اور نان بائی کی دوکانیں کھلی رہیں جبکہ دیگر کاروباری اور تجارتی مراکز بند رہیں۔

کورونا وائرس ایک ایسا دشمن ہے جو نظر نہیں آتا، سردار اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار :  بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک ایسا دشمن ہے جو نظر نہیں آتا مگر انسان سے اس کی زندگی چھین لیتی ہے،ایسے دشمن سے نمٹنے کا واحد زریعہ ماہرین کی جانب سے واضح کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہی کیا جا سکتا ہے،پاکستان خصوصاً اہل بلوچستان سے اپیل ہے کہ وہ اپنے پیاروں کو کھونے کا صدمہ برداشت نہیں کر سکیں گے۔

ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے, کمشنر قلات

Posted by & filed under مزید خبریں.

خضدار : ڈ پٹی کمشنرز لاک ڈاون کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کرکے لوگوں کو گھروں تک محدود کردیں۔ذخیرہ اندوزی کی اطلاع پر فوری کارروائی کی جائیگی کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے ہدایت۔

مستونگ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 7ہوٹل سیل، مالکان گرفتار

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ :  حکومت کی جانب سے کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ یاسراقبال بلوچ کی سربرائی میں قومی شاہراہوں پر واقع ہوٹلوں کے خلاف سخت کاروائی۔مختلف مقامات پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں کو سیل کر کے مالکان کو گرفتار کرلیا۔

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دو رویہ کا مطالبہ لیکر پید ل لانگ مارچ کرنے والے نوجوان وڈھ پہنچ گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار :  کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے مطالبہ کو لیکر کراچی سے کوئٹہ 700 کلو میٹر طویل لانگ مارچ کرنے والے نوجوان کراچی سے 300 کلو میٹر پیدل طے کر کے تحصیل وڈھ پہنچ گئے۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کی بات کی جا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان،پکنک منانے میں مصروف ہے،اکبر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار :  بی این پی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہا ہے کہ ایک جانب سے صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی بات کی جا رہی ہے تو دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان پکنک منانے میں مصروف ہے وزیر اعلیٰ کی پکنک منانے کی خبروں نے واضح کر دیا کہ حکومت کورونا وائرس کے معاملات میں عوام اور صوبے کے عوام کے کتنے ہمدرد ہیں۔

مستونگ، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر نقل وحمل پر پابندی کے باوجود سفر کرنے 400 مسافرگرفتار

Posted by & filed under پاکستان.

مستونگ: ضلعی انتظامیہ کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر غیر قانونی طورپر ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں میں نقل وحمل پر پابندی کے باوجود سفر کرنے پر مجموعی طور پر 19 گاڑیوں سے 400 مسافروں کو حراست میں لیکر مزید کاروائی کے لیئے کوئٹہ انتظامیہ کے حوالے کر دیئے۔