خضداردوسرے روز بھی جزوی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا

Posted by & filed under مزید خبریں.

خضدار :  خضدار میں جزوی لاک ڈاؤن کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری،ہوٹلیں،ٹرانسپورٹ اور عام دکانیں بند جبکہ بیکری،میڈیکل اسٹور اور پھل فروش،اور تندور کی دکانیں کھلی رہی،لاک ڈاون کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا،شہر میں آمد و رفت کا سلسلہ بھی معمول سے کم رہی جبکہ لیویز اور پولیس کی نفری بازار میں گشت کرتی نظر آئی۔

کرونا وائرس، کل سے ایران سے متصل ضلع واشک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

Posted by & filed under بلوچستان.

بسیمہ : ڈپٹی کمشنر واشک نثار احمد بلوچ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اور پھیلاؤ سے روکنے کے لیے واشک کے داخلی راستوں سورچاء لڈی سولدان میں چیک پوسٹ قائم کر دیے اور باقاعدہ چیک پوسٹوں کا دورہ بھی کیا۔

معیار و میرٹ کے تحت اسکیمات کو پائیہ تکمیل کو پہنچانا میرا مشن ہے، یونس عزیز زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ جس عزم و مقصد کو لیکر پارلیمنٹ تک پہنچے ہیں وہ عوام کی خدمت،عوام کو خوشحالی اور عوام کو فلاح وبہبود کی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے ہے، دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے شب و روز یہی کوششو ں اور جستجو میں لگے رہتے ہیں کہ عوام کو سہولت ملے ان کے مشکلات میں کمی آئے۔

خضدار، ڈبو،ویڈیو گیمز اور ہنڈ گیمز کی دکانیں بد اخلاقیات کے مراکز بن گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار :  خضدار میں ڈبو،ویڈیو گیمز اور ہنڈ گیمز کی دکانیں بد اخلاقیات کے مراکز بن گئے،جرائم پیشہ عناصر چھوٹے بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے لئے ان بد اخلاقی کے انہیں مراکز کو اپنا مسکن بنا رکھا ہے،گزگی چوک،کراچی روڈ،چاندنی چوک،کرخ روڈ،کوشک،کانک غرض یہ ہر گلی محلہ میں ویڈیو گیمز،ڈبو اور ہینڈ گیمز کی دکانوں پر صبح سے شام تک کم عمرے بچے اور جرائم پیشہ عناصر یکساں نظر آتے ہیں۔

کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ کو دورویہ کرنے کا مطالبہ لیکر پیدل لانگ مارچ کے شرکا ء حب پہنچ گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

بیلہ: کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ کو دورویہ کرنے کا مطالبہ لے کر بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کے چار نوجوانوں پر مشتمل ٹیم نے کراچی سے کوئٹہ لانگ مارچ شروع کردیا ہے کراچی سے حب پہنچنے پر شاندار استقبال،نجیب یوسف زہری اپنے تین ساتھیوں آصف زہری،حاجی بسم اللہ اور غلام مصطفی مینگل کے ہمراہ حکمرانوں کو جگانے کے لیے کراچی سے کوئٹہ پیدل مارچ کررہے ہیں۔

ملک کے تین سیاسی جماعتیں امیروں،سمگلرز اور وڈیروں کے مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں‘ رؤف ساسولی

Posted by & filed under پاکستان.

حب:  جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و بلوچ بزرگ رہنماء رؤف خان سوسالی نے کہا ہے کہ ملک کے تین سیاسی جماعتیں امیروں،سمگلرز اور وڈیروں کے مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں۔

خضدار’انٹرنیٹ نظام مکمل سست روی کا شکار

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار :  خضدار میں پی ٹی سی ایل سمیت تمام موبائل کمپنیوں کے انٹر نیٹ کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا،سگنلز کا ڈراپ ہونا،ڈاؤن لوڈنگ کا مسئلہ اور رفتار بھی کچوے کی چال جیسی ہوگئی،زونگ کمپنی کی فور جی ہاتھ کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور کاروباری طبقہ،لینگویج سینٹرز،مقابلہ کی تیار کرنے والے طلباء و طالبات صحافیوں سمیت سوشل میڈیا ایکٹویسٹ پریشانی کا شکار،متعلقہ ادارے مال بٹورنے میں مصروف۔

تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جارہے ہیں،شکیل درانی

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء آغا شکیل احمد درانی نے لہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے مطابق صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں اسپورٹس کپلیکس تعمیر کئے جارہے ہیں۔کھیلوں سمیت دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیکر ہی نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے باز رکھا جاسکتا ہے۔

خضدار میں تعلیمی سہولیات نہیں سیاسی جماعتیں غفلت کا شکار ہیں،سمینار

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار: سیو اسٹوڈنٹس فیوچر ضلع خضدار کے زیر اہتمام سکولوں میں داخلہ مہم کے حوالے سے خضدار پریس کلب کے ہال میں سمینار منعقد کیا گیا،سیمینار کی صدارت ایس ایس ایف کے مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالقدیر شیخ نے کی۔