گوادر کے مختلف وارڈز(ماہی گیروں کے علاقے) میں درجنوں مکانات انتہائی خستہ حال و ناقابلِ استعمال ہیں اور کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔ مملْکتِ خْدائے داد کا عالمی شْہرت یافتہ شہر گوادر میں درجنوں ایسے خاندان ہیں جن کو چوبیس گھنٹوں میں بمشْکل ایک وقت کی روکھی سوکھی روٹی نصیب ہوتی ہے۔ الغرض روزانہ کی بنْیاد پر اگر اْنکو مزدوری نہ ملے تو رات کو اْنہیں کھانا نصیب نہیں ہوتا جسکی وجہ سے وہ کسی چھوٹی سی مرض سے اپنے کمزور و لاغر جِسم اور کم قوتِ مْدافعت کے سبب موت کے آغوش میں چلے جاتے ہیں۔
Posts By: نور محسن
میں پیاسا گوادرہوں
نہیں معلوم مجھے کس کی نظرِ بد لگی ہے، سینکڑوں سالوں سے مختلف مصائب کا شکار ہوں، لیکن پیاس کی آس نے میری پوری بدن کو جھلسا دیا ہے، جب سے قدرتی نظام میں بارانِ رحمتوں کا سلسلہ طم گیا ہے تب سے میں پیاسا ہوں۔