عالمی سطح پر کرونا کی وباء نے جو تباہی مچارکھی ہے پاکستان اور خصوصاً بلوچستان میں اس کے اثرات نے روزمرہ کی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے تمام سرکاری اور نجی ادارے بند ہیں اور صوبائی سیکریٹریٹ میں محدود پیمانے پر چند محکموں میں سرکاری امور نمٹاے جارہے ہیں، وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت بھی عوام کی جان کے تحفظ کے لیے سرجوڑ کر بیٹھی ہوئی ہے کرونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے متعدد احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔