مینگرووز کی شجر کاری اور اسکیجنگلات کی حفاظت میں بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ریسورسز مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کا کردار

Posted by & filed under اداریہ.

مینگرووز کے جنگلات کی افادیت کا ادراک کرتے ہوئے ساحلی علاقوں کی حفاظت اور مینگرووز کے جنگلات کو بچانے کے لئیحکومت بلوچستان اور عالمی بنک کی تعاون سے بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ریسورسز منیجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ پراجیکٹ نمایاں اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ساحلی ماحولیاتی نظام کی پائیداری اور انسانی اور قدرتی کمیونٹیز دونوں کی فلاح و بہبود کے لیے مینگرووز کا تحفظ اور بحالی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مینگروو کے جنگلات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں میں تحفظ کے اقدامات، پائیدار انتظامی طریقوں اور ان کی ماحولیاتی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنا بہت ضروری ہے۔

ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ماشکیل سمت ڈسٹرکٹ واشک میں امن وامان کو قائم کریں،پولیس

Posted by & filed under بلوچستان.

واشک : ماشکیل پولیس تھانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا ایس پی واشک اختر اقبال خٹک کے صدارت میں کھلی کچہری میں ماشکیل انجمن تاجران و علاقائی عمائدین نے شرکت کی جمعیت علمائے اسلام کے رہنما میر حاجی عبدالکریم ریکی ایس ایچ او ماشکیل پولیس محمد قاسم اسپیشل برانچ ماشکیل کے انچارج بختیار احمد ریکی ایڈیشنل ایس ایچ او اللہ بخش ودیگر پولیس افسران کونسلر و بازار پنچایت صدر میر کبیر احمد ریکی سیاسی و سماجی رہنما میر جیند خان ریکی میر اکرم سیاہ پاد پیپلز پارٹی کے رہنما میر ظریف بلوچ میر عکاشہ ملازئی حاجی احمد ریکی خداداد ریکی ماسٹر نظر ملنگزئی ٹرانسپورٹر ثنا اللہ مموجہ بازار پنچایت کے نائب صدر حاجی سبزل خان ودیگر قبائلی وسیاسی معتبرین نے کھلی کچہری میں ماشکیل کے مسائل پر تفصیلی اظہار خیال کیا ایس پی اختر اقبال خٹک نے جرگہ کے عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ماشکیل سمت ڈسٹرکٹ واشک میں امن وامان کو قائم کریں خاص کر ماشکیل بازار میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے کام کریں۔