قصہ گوسیاسی دانشور

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

سورج ابھی ابھی غروب ہوچکا ہے،رات کی تاریکی دھیرے دھیرے سرمئی روشنی کو لپیٹ رہی ہے ،زرغون روڈ کی اسٹریٹ لائٹس کی مدہم روشنی کو خراٹے بھرتی ہوئی ایک جاپانی ویگو گاڑی چیرتی ہوئی ایک سرکاری بنگلے کے اندر داخل ہوتی ہے ،گاڑی سے درمیانہ قد اور درمیانی عمر کا گورا چٹا گھنگریالے بالوں والا ایک شخص تیزی سے نکل کر گھر کے اندورنی دروازے سے ہوتا ہوا ایک کمرے میں داخل ہوتا ہے ،یہ ایک سرکاری گھر ہے جس میں بلوچستان کا ایک سابق وزیر اعلیٰ عارضی رہائش پذیر ہے ،میزبان کو پہلے سے ہی مہمان کی آمد کا علم ہے ایسا لگ رہا ہے کہ میزبان اپنے مہمان کا منتظر ہے۔

ذرا غور کیجئے!

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

حالیہ دنوں میں حلقہ 47 کیچ 2 کے الیکشن میں ہچکچائے بغیر سیاست سے شغف رکھنے والا ہر شخص بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کی پیشنگوئی کر رہا تھا۔۔۔۔ اس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ واقعی بلوچستان عوامی پارٹی اس حلقے میں توانا ہے یا اسکی گراس روٹ مضبوط ہے بلکہ وجہ یہ تھی کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ہی امیدوار نے جیتنا ہے تو سو جیتنا ہے۔

نیشنل پارٹی کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو بہت کم جذباتی ہوتے ہیں۔انہوں نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملکی سطح پر اپنی پہچان ایک نرم گو اور مستقل مزاج سیاستداں کے طور کرایا ہے جس کی وجہ سے ان کی مداحوں میں کافی اضافہ ہوا تھا۔

نیشنل پارٹی ما ضی حال۔

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

نیشنل پارٹی 2013کی بہ نسبت 2018کے الیکشن میں زیادہ اچل کود کرتے دیکھائی نہیں دیتا،کسی بھی بڑے اور چھوٹے حلقے میں مرکزی قیادت کی جانب سے ہنوز کوئی جلسہ منعقد نہیں کیا جاسکا تاہم جو لوگ امیدوار ہیں وہ اپنی بساط کے مطابق اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی معرکہ سر کرنے کی جتن کر رہے ہیں ۔

لالہ صدیق کو بھلانا مشکل ہے

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

لڑکپن کا دور تھا ،تعلیمی فراغت کے بعد کچھ کرنے کا شوق ذہن میں سر ایت کر چکا تھا،لکھنے کا جنون ہمیشہ سر پر سوار رہتا ،رات بھر جاگ کر،کوشش بسیار کے بعد اپنے تئیں ایک درست اور بامطلب مضمون لکھنے کامہم سر کرنے کے بعد اسکے چھپنے کی خواہش دل میں لیئے اخبارات کا چکر کاٹناجیسے روز مرہ کے شغل کا حصہ بن گیا تھا ۔